آسیان چین تعاون سے دوطرفہ تعلقات میں مضبوط توانائی پیدا ہوئی ہے ، سیکرٹری جنرل آسیان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
بیجنگ : آسیان کے 15 ویں سیکرٹری جنرل گاؤ کم ہورن نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ کے ہیڈ کوارٹر میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ گاؤ کم ہورن نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آسیان چین تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہائیوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد دوطرفہ تعلقات نے مضبوط رفتار اور توانائی پیدا کی ہے اور خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ کئی سالوں سے چین آسیان کی سرمایہ کاری کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔ سرمایہ کاری آسیان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے آسیان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔اس کے علاوہ سیاحتی تعاون بھی بہت اہم ہے، جو لوگوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کا حصہ ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران بہت سے چینی سیاحوں نے آسیان ممالک کا رخ کیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہوا بازی، ریلوے، بندرگاہوں اور افراد کے درمیان باہمی روابط بھی قائم کیے گئے ہیں.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین اور اسلام آباد کے درمیان پہلی بار کارگو پروازوں کا آغاز
اسلام آباد:اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہوگیا، چائنہ کی جانب سے پہلی بار اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد کا خیرمقدم کیا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چائنہ کے دیرینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارگو پروازوں کے آغاز سے کارگو تھروپٹ چارجز میں اضافے کے ساتھ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔