ڈپٹی اسپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس میں وزراء، پارلیمانی سیکریٹریوں کی غیر حاضری پر وزیراعظم کو خط
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، جس میں قومی اسمبلی کےحالیہ اجلاس سے غیر حاضر وزراء، پارلیمانی سیکریٹریوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔
خط میں کہا گیا کہ 20 مارچ کے اجلاس کےدوران وقفہ سوالات میں وزراء اور پارلیمانی سیکریٹریز موجود نہیں تھے، وزارت پاور اور وزارت مواصلات کے 19سوالات تھے تاہم ایوان کو وزراء نے کوئی اہمیت نہ دی، متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان جواب دینے کےلیے ایوان میں موجود نہیں تھے۔
ڈپٹی اسپیکر کے خط میں کہا گیا کہ یہ پارلیمانی روایات کی بے توقیری اور فرائض سے چشم پوشی بھی ہے، اس معاملے کے اوپر کابینہ اراکین نے اجتماعی ذمہ داری کے بنیادی اصول پر بھی عمل نہیں کیا۔
خط میں کہا گیا کہ وزراء کی عدم موجودگی سے واضح ہوتا ہے انھیں عوامی مفاد کے ایشوز سے دلچسپی نہیں، پارلیمانی احتساب کے مقصد کو بھی نیچا دکھایا گیا، سوالات کے جواب دینے کیلئے کوئی متبادل انتظامات بھی نہیں تھے۔
ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور کی بزنس کو بہتر انداز میں چلانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ذمہ داری ہے، قومی اسمبلی کے اجلاسوں پر قومی خزانے سے بھاری وسائل خرچ ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی کی ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان(اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) ایمپلائیز یونین کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر عادل شاہین الائنس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے نو منتخب صدر اور سینئر صحافی طارق محمود چوہدری، سیکرٹری محمد قاسم، فنانس سیکرٹری طاہر ندیم، رضوان شاہ، مدثرالحسن، تبسم گل سمیت دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب قیادت کارکنان کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی عمل میں کامیابی کے بعد کارکنان کے دیے گئے مینڈیٹ کا احترام جمہوری تقاضا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں جمہوری روایات کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل گراس روٹ لیول پر حل کیے جا سکیں۔
Post Views: 1