عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہو گا، فیصل چودھری
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل سمیت بہت سارے وکلا کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی کوششیں کرتا رہوں گا، میری خواہش ہے بانی پی ٹی آئی جلد سے جلد جیل سے رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ سمیت بہت سارے وکلا کو سیاست کا تجربہ نہیں ہے، عمران خان کی رہائی کے لیے پہلے اور آئندہ بھی کوششیں کرتا رہوں گا، میری خواہش ہے بانی جلد سےجلد جیل سے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی کا بیانیہ نہیں آئے گا تو ہمارے لیے مشکل ہو جائے گی، عدالت کا فیصلہ اگر بلینکٹ بین ہوگا تو چیلنج کریں گے، ہمارے بہت سے وکلا سیاسی طور پ رنابالغ ہیں، وکلا کو سیاسی صورتحال کو بھی دیکھنا چاہیے تھا۔
وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مقتدرہ سے بات کرنے کا بیان دینا بچگانہ حرکت ہے، ایسی بات سے ہمارے اتحادی پریشان ہو جاتے ہیں، تحریک انصاف میں کوآرڈی نیشن کی بھی کمی ہے، پی ٹی آئی کا ورکرز ایک سوال کرتا ہے بانی کب باہر آئیں گے۔ فیصل چودھری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوئیں، مولانا فضل الرحمان کے جو تحفطات ہیں انہیں حل ہونا چاہیے، عید کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تحریک انصاف فیصل چودھری
پڑھیں:
پی ٹی آئی سے مذاکرات،حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی
حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مانتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات کرنےکی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔
ایک سوال پر رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کی ضرورت ہے ، اس کے غلط استعمال کی شکایت بھی جائز ہے ، اس پر بیٹھ کر بات ہونی چاہیے ۔
Post Views: 1