تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک کی باتیں غیر ضروری، غلط اور حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف بیرسٹر گوہر علی کی تقریریں کیوں سنتے ہیں؟ پی ٹی آئی کے لیے بڑی خبر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب، کے پی، قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی سے متعلق فارورڈ بلاک کی باتیں بے بنیاد باتیں ہیں، پارٹی بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں یکجا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی خوشگوار ملاقات، قہقہے بھی لگائے
انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے، پارٹی میں ہر ورکر اور عہدے دار کو اپنے اظہار کی مکمل آزادی ہے، اظہار رائے کو پارٹی کے اختلاف کےطور پر نہیں سمجھا جا سکتا، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے جس میں اختلاف رائے ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی عمران خان فارورڈ بلاک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی فارورڈ بلاک بیرسٹر گوہر فارورڈ بلاک پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 مارچ 2025ء ) ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے ایکس پر جاری اپنے ردعمل میں کہا کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے، تحریک انصاف اور جےیوآئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے۔ گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا۔ علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں۔ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے، جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں۔(جاری ہے)
اسلم غوری نے کہا کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے۔
پی ٹی آئی قیادت پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے۔ اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ گنڈا پور نے علماء کی تضحیک کرکے اپنی گھٹیا ذہنیت کا اظہار کیا ہے۔علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں انکی توہین برداشت نہیں کی جائیگی۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی وضاحت کرے علی امین کا علماء کے بارے میں بیان انکی پارٹی پالیسی ہے؟دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی۔ پی ٹی آئی نائب صدر پنجاب اکمل خان باری نے درخواست میں کہا کہ 9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی۔ اکمل خان باری نے مزید کہا کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے، تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ آج 28 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دی تھی۔