Daily Mumtaz:
2025-03-25@00:21:24 GMT

ابھیشیک بچن کی ایشوریا رائے سے متعلق مزاحیہ گفتگو

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

ابھیشیک بچن کی ایشوریا رائے سے متعلق مزاحیہ گفتگو

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے حال ہی میں اپنی فلم I Want To Talk میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ جیتا، اس موقع پر ان کی مزاحیہ گفتگو نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے انہوں نے اپنی فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار اور ساتھی اداکاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرا پہلا بہترین اداکار کا ایوارڈ ہے، میں جیوری کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس اعزاز کے قابل سمجھا۔

تقریب میں اداکار ارجن کپور نے ابھیشیک سے فلم کے عنوان پر دلچسپ سوال پوچھا کہ کون ہے وہ شخص جس کی I Want To Talk کال آپ کو دباؤ میں ڈال دیتی ہے؟

ابھیشیک نے ارجن کی غیر شادی شدہ زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے برجستہ جواب دیا کہ تمہاری شادی نہیں ہوئی ابھی تک ناں؟ جب ہو جائے گی تب تمہیں اس سوال کا جواب مل جائے گا۔

یہ سن کر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی، اس کے بعد انہوں نے مزید کہا کہ جب بیوی کی کال آتی ہے اور وہ کہتی ہے، I Want To Talk تو بندہ سمجھ جاتا ہے کہ اب مشکل میں پھنسنے والے ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سرفراز بگٹی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں جے یو آئی بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی شریک تھی۔ اس موقع پر بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور بلوچستان کو پرامن و خوشحال صوبہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت بلوچستان ترقی اور استحکام کے لئے پرعزم ہے اور تمام مکاتب فکر کے ساتھ مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کی بگڑتی صورتحال پر قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمن
  • پاکستان کے سول ایوارڈز کی ’بے توقیری‘
  • سرفراز بگٹی کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو
  • قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
  • قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلئے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
  • حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ ملائے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ
  • موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز اور حل: عالمی موسمیاتی دن پر ماہرین کی گفتگو
  • ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
  • یوم پاکستان ؛شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا