وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ چونکہ ایم ایل ون پر پیشرفت نہیں ہو رہی اس لیے وہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے پاکستان کا ریلوے ٹریک بہتر کرنا چاہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات بھی اس پر سرمایہ کاری میں دلچپسی رکھتا ہے۔

وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں حنیف عباسی نے  کہا کہ بلوچستان میں ٹرینوں کی حفاظت کے نظام میں بہتری کے لیے ڈرونز اور سی سی ٹی وی کے استعمال کے حوالے سے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ زیر غور ہے۔

حال ہی میں تعینات ہونے والے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ریلوے کی بہتری کا ٹاسک دیا ہے اور اس سلسلے میں وہ ٹرینوں کی بروقت آمد اور روانگی کو یقینی بنانے، ان کی سیکیورٹی، صفائی اور سہولیات کے میعار کو بہتر بنانے کے لیے کوششوں کا آغاز کر چکے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وہ فریٹ ٹرین کو بہتر کرکے ریلوے کے مسافروں کو سبسڈی دینا چاہتے ہیں۔

’فریٹ ٹرین اور کارگو کو پرائیوٹائز کریں گے‘

حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین اور کارگو ریلوے کا صرف 4 فیصد بوجھ اٹھاتی ہے لہٰذا اب ہم اس کو پرائیوٹائز کریں گے اور کارگو کی آن لائن بکنگ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تاجروں اور صنعت کاروں سے مل کر ریلوے حکام کارگو کے لیے ریل کی سستی سروس فراہم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس وقت جو کنٹینر کراچی سے پشاور تک 7 لاکھ روپے میں پہنچتا ہے ریلوے اسے آدھی قیمت پر پہنچا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیرج فیکٹری میں اس وقت کارگو کے لیے نئی کوچز بن رہی ہیں، ویگنز ہمارے پاس نہیں تھیں لیکن اب 800 ویگنز اور 230 کوچز بن رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے  نے مسافر ٹرینوں سے سنہ 2023 میں 39 ارب روپے کمائے پھر سنہ 2024 میں 47 ارب روپے حاصل ہوئے اور اس سال جون تک 55 ارب روپے کا ٹارگٹ دیا ہے۔

2 نئی ٹرینیں چلانے کا ارادہ

حنیف عباسی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ٹاسک دیا ہے کہ ایک سال میں 2 نئی ٹرینیں بنا کر چلانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانی ٹرینوں کے نام تبدیل نہیں کرنے بلکہ نئی ٹرینیں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرسٹی ٹرینیوں کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسیٰ پاک جو ملتان تک جاتی ہے اس کو ڈی جی خان تک لے جائیں گے اور خوشحال خان خٹک ٹرین جو پشاور سے کوئٹہ جاتی تھی اس کو بھی دوبارہ فعال کریں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کہ وزیراعظم سمجھتے تھے کہ میں ریلوے کو بہتر کر سکتا ہوں اس وجہ سے مجھے یہ اسائنمنٹ دیا گیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

ریلوے ٹریک کی بہتری

حنیف عباسی نے کہا کہ چونکہ  ایم ایل ون ٹو پر پیشرفت نہیں ہو رہی  اس لیے ان کی خواہش ہے کہ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے ساتھ ٹریک کو بہتر کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ایئرپورٹس دوسری ایئرلائنز بھی استعمال کرتی ہیں اسی طرح پرائیویٹ ٹرنینیں بھی ہمارا ٹریک استعمال کر سکیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سگنل سسٹم بھی بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کی 16 مقامات پر بیش قیمت بہترین پراپرٹی موجود ہے جس کی مدد سے ریلوے میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیےریلوے اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی 16 کے قریب پرائم پراپرٹیز کو ڈیولیپ کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صرف کراچی میں ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ پر ریلوے کی پراپرٹی کو لیز پر دے کر 150 ارب روپے کے قریب کمائے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں تعطل کا شکار سی پیک وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے بعد بحال ہوا تاہم ایم ایل ون وغیرہ ابھی تک پائپ لائن میں ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایم ایل ون پرائیویٹ سیکٹر سے بنوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں تاکہ ایم ایل ون پر سرمایہ کاری کی جاسکے۔

ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات

وزیر ریلوے حنیف عباسی  نے بتایا کہ وہ  چند دنوں میں کوئٹہ جا رہے ہیں جہاں وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ریلویز کے تحفظ کا جامع پلان بنائیں گے جس میں ڈرونز کے ساتھ ٹرینوں کو ٹیگ کرنا اور سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال بھی شامل ہو گا۔

سیفٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئی جی رائے طاہر ریلوے پولیس کو بہتر کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشنز پر اسکینرز لگائیں گے اور سیفٹی کو بہتر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کیرج فیکٹری بہت عمدہ کام کر رہی ہے اور وہ ہمارا اثاثہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ہم نے بنگلہ دیش اور سینی گال کو ٹرینیں ایکسپورٹ بھی کی ہیں۔

نواز شریف کیوں غائب ہیں؟

مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کے منظر عام سے غائب ہونے اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس لیے نہیں  آئے کہ ان کی طبعیت خراب تھی ورنہ وہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی سعودی عرب عمرے پر جاتے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کے لیے پاکستان اب بھی اتنی ہی اہمیت رکھتا ہے جتنی پہلے رکھتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب نے پنجاب کے تمام ایم پی ایز سے ملاقات کی اور الیکشن سے قبل بھی تمام امیدواروں سے ملے اور ہر بورڈ کے اجلاس میں موجود رہے۔

کیا حکومت 5 سال پورے کرے گی؟

اس پر ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کا اللہ کو علم ہے مگر اس حکومت نے معیشت کو بہتر کیا ہے۔ شرح سود 22 فیصد سے12 فیصد پر آگئی ہے، ترسیلات زر بڑھ چکی ہیں اور مہنگائی کم ہو چکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سارے حقائق دنیا کے تمام معاشی ادارے بھی مانتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری بھی بہتر ہو رہی ہے اور اربوں ڈالر کے مزید معاہدے تکمیل کے قریب ہیں۔

’شیخ رشید مکافات عمل کا شکار ہیں‘

شیخ رشید کے حوالے سے حنیف عباسی نے کہا کہ وہ مکافات عمل کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے آج کل شیخ رشید  تندور پر روٹیاں لگاتے اور چائے بناتے ہیں، میں ان کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خطرناک ایفی ڈرین کیس سے وزارت تک انہیں اللہ کی مدد حاصل رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے راولپنڈی کی ترقی کا صلہ جیل کی شکل میں ملا مگر اس کے بعد میں رکا نہیں اور گزشتہ پی ڈی ایم حکومت میں بھارہ کہو پل سے پارک روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی سربراہی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرین کارگو سروس ریلوے ٹریک کی بحالی سی پیک میاں محمد نواز شریف نئی ٹرینیں چلانےکا منصوبہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹرین کارگو سروس ریلوے ٹریک کی بحالی سی پیک میاں محمد نواز شریف نئی ٹرینیں چلانےکا منصوبہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی حنیف عباسی نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ کے حوالے سے نے بتایا کہ کو بہتر کر ایم ایل ون نواز شریف ارب روپے کہ ریلوے ریلوے کی کریں گے ہیں اور کے ساتھ کے لیے ہے اور اور سی

پڑھیں:

فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے: صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔

یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، مادر وطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، اندورنی و بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے رہیں گے۔

آصف علی زارداری نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، نوجوان نسل میں نفرت و مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم باحوصلہ قوم، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

 پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے

مسئلہ کشمیر

صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، 340 افراد زخمی

صدر مملکت نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا، عالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے سید پور ویلیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ
  • ٹینس کو دوسرا مقبول ترین کھیل بنائیں گے: اعصام الحق
  • بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی، حنیف عباسی
  • وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ، مقامی پیداوار بڑھانے کا عزم
  • وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، مسلح افواج
  • بھارت ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا، ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے: صدر زرداری
  • حیدرآباد میں مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اتر گئی، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر
  • عوام اور فوج ساتھ کھڑے ہیں ، فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنائیں گے ، صدر زرداری
  • فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے: صدر مملکت