مسلط لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، حافظ نعیم الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط کردہ لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام کا محبت دینے پر شکر گزار ہوں، لیاری کے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد ہے کہ آج بھی عوام جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں، شہر میں گزشتہ 17 سال سے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، پیپلز پارٹی دعویٰ کرتی ہے کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائے گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہے، عوام چاہے کسی بھی صوبے کے ہوں ان سب کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے، لیاری کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، لیکن لیاری کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری دنیا میں ایک ہی نظام چل رہا ہے، فلسطین اور غزہ میں بمباری کرکے اسرائیل نے بچوں ،بوڑھوں اور عورتوں کو شہید کیا ہے، حکومت ہو یا اپوزیشن کوئی بھی امریکہ کے خلاف بات نہیں کرتا، جدوجہد مقامی سطح پر بھی ہوگی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بستیوں کے مسئلے بھی حل کریں گے اور بین الاقوامی سطح پر مزاحمت جاری رکھیں گے، بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کے لوگوں پر اعتماد کیا تھا، جعلی طریقے سے پیپلز پارٹی کا میئر مسلط کردیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط کردہ لوگ کبھی بھی شہریوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، بین الاقوامی طاغوت کے خلاف بڑی تحریک آپ کا انتظار کررہی ہے، عید کے بعد زبردست تحریک چلائیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے عوام نے نے کہا کہ کے ساتھ کے خلاف عوام کے
پڑھیں:
افغانستان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں: حافظ نعیم
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں جماعتِ اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ 500 ارب اور حکمران طبقہ صرف 5 ارب ٹیکس دیتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 57 حملہ ہوئے، وہاں تیزی سے بے امنی بڑھ رہی یے، کے پی اس لیے جل رہا ہے کیونکہ ہماری اپنی پالیسی نہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا، رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، چھوٹی صنعتوں کو ترقی دی جائے۔