غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ زرتاج گل نے کہا کہ کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں، تحریکِ انصاف کے کارکنان کو آج بھی غائب کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان اب بھی کیسز بھگت رہے ہیں، پی ٹی آئی کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے۔ زرتاج گل نے مزید کہا کہ حکومت کو ملک کا خیال نہیں، وزیرِ اعظم کا رویہ بھی غیر سنجیدہ ہے، حکومت صرف تحریکِ انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ حکومت کسی کام کی نہیں، ان کا تو ووٹ بھی عوام کی امانت نہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زرتاج گل نے کہا کے کارکنان نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کر دی
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے 10 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
Post Views: 1