لندن (نیوز ڈیسک) لندن کے علاقے ہیز میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے ہیتھرو ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے علاقے ہیز کے الیکٹریکل سب سٹیشن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے، ایئرپورٹ بجلی نہ ہونے کے باعث سارا دن بند رہے گا۔

ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ستر سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، ہیتھرو ایئرپورٹس آنیوالی فلائٹس کو نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ کے مختلف ایئرپورٹس پر لینڈ کروایا جائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مودی سرکار کا کسانوں پر کریک ڈاؤن، پنجاب اور ہریانہ میں گرفتاریاں جاری

نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مگر کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ حالیہ کارروائی میں پنجاب پولیس نے کسان رہنما جگجیت سنگھ دلیوال، سروان سنگھ اور دیگر کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

کسان رہنما چندی گڑھ میں حکومت سے مذاکرات کے بعد واپس جا رہے تھے جب موہالی کے مقام پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب، کھنوری بارڈر پر کسانوں کے احتجاجی کیمپ کو بلڈوز کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے شمبو کھنوری بارڈر سے متعدد کسانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے کسانوں کو بسوں میں زبردستی دھکیل دیا، ان کی پگڑیاں اچھالیں، اور ایمبولینس میں موجود کسان رہنما کو حراست میں لے لیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما کلونت سنگھ نے الزام لگایا کہ پولیس نے بزرگ کسانوں کو باہر نکلنے کا موقع تک نہیں دیا اور ان کے ٹریکٹر اور سامان وہیں چھوڑنے پر مجبور کیا۔

فروری 2024 میں شروع ہونے والا کسان دھرنا اب ایک بڑی مزاحمتی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پنجاب حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود، کسانوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک بھارتی حکومت کے جبر کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان
  • برطانیہ ، بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئرپورٹ بند، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی، تمام پروازیں معطل
  • آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر
  • مودی سرکار کا کسانوں پر کریک ڈاؤن، پنجاب اور ہریانہ میں گرفتاریاں جاری
  • بجلی بریک ڈاؤن سے ہیتھرو ایئرپورٹ بند، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • پاکستانی شہری کا بغیر ویزا کے بھارتی فلائٹ کے ذریعے بھارت کا سفر، ممبئی ایئرپورٹ کے حکام حیران
  • ایشوریا رائے اور سلمان خان کے بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی
  • لندن میں “چائنا ان اسپرنگ ٹائم ” گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد