جعفر ایکسپریس حادثے کو لیکر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی کی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس حادثے کو لے کر تحریک انصاف کارکنان کے گھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گرد بناکر پیش کرنے سے ملک کے معاملات حل نہیں ہوں گے، حکومت صرف تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کر دیں۔ ہمارے لوگوں کو ٹویٹ اور ری ٹویٹس کرنے پر اٹھایا جا رہا ہے۔ ہمارے ورکرز اور ہمیں اس لیے توڑا جا رہا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے والا ہے پی ٹی آئی ابھی بھی اپنی ضمانتیں کروا رہی ہے، کیسز کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور ورکرز کو ذہنی طور پر توڑنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی ایم این اے نے کہا کہ حکومت کو ملک کا خیال نہیں اور وزیراعظم کا رویہ بھی غیر سنجیدہ ہے، حکومت کسی کام کی نہیں اور ان کا تو ووٹ بھی عوام کی امانت نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ٹی آئی پنجاب نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔
رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بہنے والا خون ہمارا اپنا ہے، پاکستان کی فلاح گولی اور بارود سے نہیں ہوسکتی۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو قومی سوچ کے دھارے میں شامل ہونا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔
حکومتی پالیسی کے نتیجے میں گندم 30 فیصد کم کاشت ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگارہی ہیں۔