بھارتی ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے اپنے دیرینہ دوست فیصل شیخ کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔ اس اقدام نے دونوں کے درمیان بریک اپ کی افواہوں کو ہوا دی ہے۔

23 سالہ جنت زبیر بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جو ڈرامے کی ایک قسط کا معاوضہ 18 لاکھ تک وصول کرتی ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، ان کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ خاص طور پر، ان کے ٹک ٹاک اسٹار فیصل شیخ کے ساتھ تعلقات پر اکثر بحث ہوتی رہی ہے۔

تاہم، اب ایسا لگتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں کچھ خرابی آگئی ہے۔ جنت نے نہ صرف فیصل کو اَن فالو کیا ہے، بلکہ ان کے بھائی ایان زبیر اور والدہ نازنین نے بھی فیصل کو اَن فالو کردیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصل اب بھی جنت، ان کے بھائی اور والدہ کو فالو کر رہے ہیں۔

11 مارچ 2025 کو جنت نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بغیر میک اپ کے ایک کریمی رنگ کی شال میں ملبوس نظر آئیں۔ اگرچہ وہ تصاویر میں مسکرا رہی تھیں، لیکن ان کے چہرے کے تاثرات کچھ اور ہی کہانی سنا رہے تھے۔ انہوں نے تصاویر کے ساتھ ایک پراسرار کیپشن لکھا:
’’جو ہے، اسے قبول کرو۔ جو تھا، اسے چھوڑ دو۔ اور جو ہوگا، اس پر بھروسہ رکھو۔‘‘

A post shared by Jannat Zubair Rahmani (@jannatzubair29)

یہ الفاظ پڑھ کر مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ شاید جنت اور فیصل کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ کمنٹس سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، ’’جنو، ایان اور آنٹی نے فیصل کو اَن فالو کر دیا ہے۔ یقین نہیں آرہا!‘‘ جب کہ ایک اور صارف نے کہا، ’’جنت، ابھی تو آپ کو فیصل کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔ گرو سیلیبریٹی ماسٹر شیف کا فاتح ہے، فیصل کتنا ڈپریس ہوگا، اور آپ نے اسے چھوڑ دیا۔‘‘

یاد رہے کہ ایک وقت تھا جب دونوں کی جوڑی کے چرچے ہر طرف تھے۔ اگرچہ انہوں نے کبھی کھل کر اپنے تعلقات کے بارے میں بات نہیں کی، لیکن ’سیلیبریٹی ماسٹر شیف‘ کے دوران فیصل نے ایک دلچسپ تبصرہ کیا تھا۔ جب ان کی کھانا پکانے کی مہارت کی تعریف کی گئی، تو انہوں نے کہا، ’’اس شو کے بعد تو میری شادی پکّی ہوجائے گی۔‘‘

اگرچہ فیصل نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن مشہور ہدایتکارہ فرح خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ’’جنت کی سیر تو کرواؤں گی میں۔‘‘

جنت زبیر نے 2007 میں ڈراما ’دل مل گئے‘ سے اداکاری کی شروعات کی۔ انہوں نے ’مٹی کے بنّو‘ اور ’پھلوا‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کرداروں سے شہرت حاصل کی۔ فلموں میں بھی انہوں نے ’لو کا دی اینڈ‘ اور ’ہچکی‘ جیسی فلموں میں کام کیا، لیکن فلمی دنیا میں انہیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔

تاہم، سوشل میڈیا پر جنت کی موجودگی نے انہیں ایک بڑا فین بیس دیا ہے۔ وہ ٹک ٹاک، ڈبز میش اور میوزیکلی جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی ویڈیوز سے لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکی ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: انہوں نے ا ن فالو فالو کر

پڑھیں:

عمران خان کے تین سال بعد بھی حکومت کہہ رہی دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، محمد زبیر

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران احتجاج کے خلاف ہوں، سب سیاسی جماعتوں کو خاموشی سے خطاب سننا چاہیے، گھیراؤ کرنا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑنا درست نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں اس سے کیا حاصل کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گئے ہوئے تین سال ہوگئے ہیں، اب بھی یہ حکومت کہہ رہی ہے کہ دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، آپ کہہ رہے کہ سارا کچھ عمران خان نے کیا ہے، اس کا مطلب آپ فیل ہوگئے ہیں، آج آپ کو جو کچھ بھی کرنا ہے، بطور حکومت اب آپ کو کرنا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے حوالے سے پارلیمنٹ میں کون سے بحث ہوئی ہے؟ کم ازکم اپنے ممبران کو تو بتا دیں کہ ہو کیا رہا ہے، ہم کس سے لڑ رہے ہیں، کیا اہداف ہیں؟ کتنے اہداف ہم نے حاصل کئے ہیں، میاں نواز شریف اس اہم مسئلے پر کچھ بھی نہیں بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف کی پارٹی جوائن کی تھی اور شہباز شریف کی پارٹی چھوڑ دی، اگر میں نواز شریف کے قریب ہوتا تو میں انہیں کہتا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ نہیں سیاست ہو رہی ہے، آپ مودی سے بات کریں اور ان سے کہیں کہ ہم آپ کو ہر طرح کی گارنٹی دینے کے لئے تیار ہیں، آپ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کھیلنے کے لئے بھیجیں۔سابق گورنرسندھ نے کہاکہ پاکستان کو صرف دو چیزیں جوڑ سکتی ہیں، ایک کرکٹ اور دوسری جمہوریت، ان دونوں کا ہم لوگوں نے جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے مسائل کو ہائی سیاسی لیول پر بھرپور طریقے سے اٹھائے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں، فیصل چوہدری
  • آبادی بڑھنے کی شرح پر بریک لگایا گیا تھا لیکن دوبارہ ایکسلیٹر پر پاوں رکھ دیا گیا: احسن اقبال
  • یوکرین روس کے ساتھ تیس روزہ جنگ بندی کے لیے تیار
  • عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں ہی عمل کروں گا، فیصل چوہدری
  • ’پریانکا کے سیٹ پر ڈائن کی طرح بیٹھی رہتی تھی‘، مدھو چوپڑا کا انکشاف
  • پوپ فرانسس کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، ویٹی کن
  • عمران خان کے 3 سال بعد بھی حکومت کہہ رہی دہشتگردی کے ذمہ دار وہی ہیں، محمد زبیر
  • عمران خان کے تین سال بعد بھی حکومت کہہ رہی دہشت گردی کے ذمہ دار وہی ہیں، محمد زبیر
  • بالی وڈ اسٹار عامر خان نے کس لڑکی کو منانے کیلئے خون سے خط لکھا تھا؟