2025-04-21@11:10:12 GMT
تلاش کی گنتی: 1774
«کیا جا رہا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا، وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے 5 ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آج یا کل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا، پانچوں ججز کی جانب...
بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع کر دی گئی ہے۔ بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کا آغاز کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللّٰہ جیسے حساس اضلاع میں کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل ان چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں 27 فروری تک انسدادِ پولیو کی مہم جاری رہے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ابھی تک برقرار ہے۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔ اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں باقاعدہ آغاز ہوگیا ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں افتتاحی میچ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد اور موجودہ کپتان محمد رضوان نے ملاقات کی۔ خاتون اوّل آصفہ زرداری اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ودیگر بھی موجود تھے۔چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹرافی کو تھام کر جذبات کا اظہار کیا اور صدر مملکت کے ہمراہ تصویر بنوائی۔صدر زرداری نے پاکستان ٹیم کے کپتان محمدرضوان سے بھی ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ افتتاحی میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائی پاسٹ نے شائقین کے دل جیت لئے۔پاکستان ایئرفورس...
پاکستانی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کا بھارتی کامیڈین و ریپر کے ساتھ فلمایا گیا گانا ’ہوا بن کے‘ جیکولین فرنینڈس کو بھی بھا گیا۔ بھارتی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کے گانے کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ نے گانے کا یوٹیوب لنک اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اس گانے کی ہیروئن کنزا اور ہیرو منور کی تعریف بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ ’ہوا بن کے‘ گانا بھارتی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار ریتو ربا نے گایا ہے۔ اس گانے کو دو ہفتے قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جسے تاحال 7.9 سے...
کراچی(نوائے وقت رپورٹ)جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ سماعت کے دوران ممبر خیبر پی کے نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی...
پشاور ہائی کورٹ نے ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پر سیکورٹی اجلاس کی رپورٹ طلب کرلی۔ ججز اور عدلیہ کی سیکورٹی سے متعلق دائر درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی زیرصدارت عدلیہ کی سیکیورٹی سے متعلق 2 اجلاس ہوئے تاہم رپورٹ تاحال جمع نہیں ہوئی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بیرسٹر اختیار عدالت میں پیش ہوئے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیٹی اجلاس میں کچھ فائنڈنگ آئی ہے۔ عدالتوں کے احاطے کے لیے سیکورٹی کے...

حیدرآباد: سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجارہاہے
حیدرآباد: سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجارہاہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی نے ایم آر ڈی تحریک کے ہیرو غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ اس سلسلے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے صدر ثمر حیدر جتوئی نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں تاریخی کردار ادا کیا، انہوں نے سندھ کے تمام مسائل پر واضح مؤقف اختیار کیا۔
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت )واپڈا کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے ٹھٹھہ اور سجاول ضلعوں کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی حیسکو آفس مکلی سے مین قومی شاہراھ تک نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے شرکاء نے سخت نعرے بازی بھی کی اور مین قومی شاہراھ مکلی پر دھرنا دیا اس موقع پر چیئرمین وحید علی رند نیک محمد کھوسو۔شیر زمان سہتو۔کامران مغل نیاز خواجہ۔نواز تارو عمران مغل منور تارو رحمان خان اور دیگر نے بہت بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی نجکاری مزدوروں کا معاشی قتل ہے جسے کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جائے گا ہم اپنے لیڈر عبد الطیف نظامانی کے...
اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل جمعرات کو ایک صہیونی قیدی کی لاش حوالے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کو ایک صہیونی قیدی کی لاش حوالے کریں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے اعلان کیا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ صہیونی قیدی عودید لیفشیتس کی لاش جمعرات 20 فروری 2025 کو قیدیوں کے تبادلے کے پہلے مرحلے کے ساتویں دور کے تحت حوالے کی جائے گی۔ وہ ان قیدیوں میں شامل تھا جنہیں اسرائیلی دشمن نے طوفان الاقصی جنگ کے دوران فضائی حملے میں قتل کر دیا تھا۔ اسی حوالے...
اسلام ٹائمز: ہمیں جمہوریت کے لیے جنگ خود لڑنی ہے۔ تاہم یہ احساس کہ انتخابات میں ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں، نے بیرون ملک مقیم بہت سے پاکستانیوں کو انتہائی حدود تک جانے کے لیے جواز فراہم کیا ہے۔ یقیناً بیرونی مداخلت کو دعوت دینے کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جاسکتی لیکن قصور کسی حد تک اسٹیبلشمنٹ کی حمایت یافتہ حکومت کا بھی ہے جس نے حالات ہی اس طرح کے پیدا کردیے کہ عوام کا نظام پر سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ گیا۔ آمرانہ طرزِ حکمرانی نے پاکستان کی خودمختاری کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ تحریر: زاہد حسین ڈونلڈ ٹرمپ کی جس کال کا بےصبری سے انتظار کیا جارہا...
سندھ ہائیکورٹ سندھ ہائیکورٹ نے 290 ارب روپے کا ٹیکس جمع کروانے سے متعلق مبینہ فراڈ میں ملزم شیراز کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ملزم نے جس کمپنی کے نام پر ٹیکس جمع کروایا اس نے ٹیکس جمع ہونے کی تردید کی تھی۔ پراسیکیویشن کے مطابق ملزم نے ٹیکس ریٹرن کی مد میں 1 ارب روپے کی واپسی کا کلیم کیا تھا۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے خلاف کسٹم، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ قانون کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے ایک آن لائن نجی کمپنی کی آئی ڈی اور پاسورڈ چوری کیا اور اس کے ٹیکس پروفائل کو ٹیمپر کیا، ملزم نے...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وازیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج میری کارکردگی پر کوئی بات نہیں کرسکتا، ہم نے پہلے ایسے وزیر اعلیٰ دیکھے جن کے پرسنل بزنس چل رہے تھے، گوگی پنکی دور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے بزنس کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے گرین بس میں سفر کیا، گرین پنجاب کا خواب آج حقیقت بن گیا، 27 بسیں پنجاب آچکی ہیں جو کل سے سڑکوں پر ہوں گی، 500 بسیں بی جلد پنجاب پہنچ جائیں...
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
جنیوا :سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) کا سال 2025 کا پہلا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔ چین نے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات اور ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی۔ یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، روس سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 30 سے زائد اراکین نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے مستقل نمائندے اگیالر ماچاڈو نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات نہ صرف...
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے دوران تمام اسرائیلی اسیران اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد ایک مستقل جنگ بندی اور مکمل اسرائیلی انخلا تک پہنچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا لبنان پر ڈرون حملہ، حماس کا اہم کمانڈر شہید الجزیرہ کے مطابق فلسطینی گروپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ بقیہ 6 اسیران کو رہا کرے گا جنہیں پہلے مرحلے میں رہا کیا جانا تھا۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار کا کہنا ہے کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات رواں ہفتے ہوں گے۔ حماس نے ایک بیان میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ملک کی مستحکم معیشت اور ترقی کے مثبت رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے اجلاس میں شریک ماہرین اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کسی فرد واحد کی نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی، صنعت، زراعت، آئی ٹی اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید مسابقتی بنانے، خطے میں تجارت کے فروغ...
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈور چینلز استعمال نہیں کیا جا رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، تحریکِ انصاف نے حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا، لیکن اس نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر پارٹی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔ ...
کراچی: جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ سماعت کے دوران ممبر پختونخوا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے...

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے،صدر،وزیر اعظم ، بلاول بھٹو ودیگر کا اظہار افسوس
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ودیگر رہنمائوں نے یوسف تالپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔اہلخانہ کے مطابق نواب یوسف تالپور کافی عرصہ سے علیل تھے،وہ مسلسل 6 بار عمرکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیر و سینئر سیاستدان نواب محمد یوسف تالپور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ صدر مملکت نے مرحوم نواب یوسف تالپور کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ، صدر مملکت نے مرحوم نواب یوسف تالپور کے ورثا کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ، صدر مملکت نے سو مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ لاعلاج کتوں کو بہتر طریقے سے اور آرام دہ موت دی جائے۔ جسٹس جواد حسن نے چھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں ہدایت دی گئی کہ کتوں کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی گائیڈ لائنز کے مطابق مارا جائے۔ یہ فیصلہ شہری انیلا عمیر اور دیگر درخواست گزاروں کی درخواست پر سنایا گیا جنہوں نے راولپنڈی میں آوارہ کتوں کے خلاف جاری آپریشن روکنے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ متعلقہ حکام کو کتوں کو مارنے کے خلاف درخواستیں دی گئیں لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ حکام نے...
ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ پاکستانی ڈمپل کوئن ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری محض اتفاق ہے یا کچھ کھچڑی پک رہی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین تشویش کا شکار ہو گئے۔ شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم یا گانا شوٹ کرنے سے متعلق چے میگوئیاں ہو رہی تھیں۔ جس پر دونوں کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے مہر ثبت کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کے ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی افواہیں گرم تھیں، لیکن دونوں جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی جانب سے بس کے مسافروں کو نشانہ بنانے کے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں...
چین کی نجی معیشت کا دنیا کے لئے موسم بہار کا پیغام ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین میں ایک اعلیٰ سطحی نجی انٹرپرائز سمپوزیم منعقد ہوا۔ گزشتہ چھ سال سے زائد عرصے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے صدر شی جن پھنگ نے نجی کاروباری اداروں سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کی ۔ اس سمپوزیم میں نہ صرف اس بات پر زور دیا گیا کہ نجی معیشت کی ترقی کے لئے چین کی بنیادی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں اور نہ ہی تبدیل ہوں گی ، بلکہ نجی معیشت کی صحت مند اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی سمت کی بھی...
ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان المبارک سے قبل بریک نہیں لگ رہی عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160روپے فی کلو ہوگئی ہے اور مزید بڑھنے کے امکانات نظرآرہے ہیں سال 2025 کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں چینی کی اوسط قیمت میں 15 روپے کلو اضافہ جبکہ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران چینی کی اوسط قیمت 22 روپے فی کلو بڑھی ہے۔موجودہ حکومت نے جون 2024 سے لیکر اکتوبر 2024 کے دوران مجموعی طور پر 7لاکھ 50ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ،اکتوبر 2024 میں آخری بار 5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی اور نومبر کے آخر سے لے کر اب تک چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ احسن اقبال نے چین کے نئے سال پر چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عوامی سطح پر تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات یہ ہے کہ جب یہ لوگ اپوائنٹ ہوئے ہیں تو ان لوگوں کو شاید اس لیے اپوائنٹ کیا گیا ہوکہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہی کرلیں اور معاملات کو آگے بہتر کرنے کی کوشش کر لیں کیونکہ اس کے علاوہ ان کی اپوائنٹمنٹ کی کوئی اور لاجک سمجھ نہیں آتی ہے، کیونکہ یہ سارے پی ٹی آئی میں 9مئی کے بعد آئے ہیں، ان کا توکوئی تعلق ہی نہیں ہے تحریک انصاف سے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب سے لوگ آئے ہیں ان کے اوپر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، آپ کے سامنے ہے کہ جیسے...
جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت رہنمائوں و کارکنوں پر مقدمات قائم کرنے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
جماعت اسلامی بدین کے تحت قائدین و کارکنان پر درج مقدمات کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
جماعت اسلامی سکھر کے تحت پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیاجارہا ہے

حیدرآباد ،مہران ورکرزیونین واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت تنخواہ وپنشن کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد ،مہران ورکرزیونین واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے تحت تنخواہ وپنشن کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا جارہا ہے
ادھر تل ابیب میں بھی مظاہرین نے تبادلے کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کی نیتن یاہو کی کوششوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک بڑے چوک کو بند کر دیا۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو نے وسطی اسرائیل میں شدید ٹریفک جام کی اطلاع دی، قیدیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب اور القدس میں جنوبی اسرائیل کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں کو بند کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی ریاست اسرائیل میں ایک بار پھر قیدیوں کے خاندانوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت کی طرف سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں ٹال مٹول سے کام لینے پر قیدیوں کے خاندانوں نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ پر احتجاج کیا ہے۔ اسرائیلی چینل...
مہا کمبھ میلے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیسے کیا جا رہا ہے؟
—فائل فوٹو رہنما تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ گھروں کی چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء نے کہا کہ ہم کُرم واقعات کی مذمت کرتے ہیں، انسانی حقوق کی پامالیوں کا بدترین دور چل رہا ہے۔ ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے: اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم ایس سی او کانفرنس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔ اسد قیصر نے کہا کہ جب تک عوام کے ووٹ کو عزت نہیں دو گے، حالات بہتر نہیں ہو سکتے، اس ملک میں آئین و قانون کی بالادستی لازمی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ...
فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے...
ذرائع کے مطابق انہیں آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جسے مودی حکومت بھارت کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ثبوت نہ ہونے کی بناء پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت چار افراد کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جسٹس سنجے دھر نے توصیف احمد پرے، جہانگیر احمد ملک، توصیف احمد شیخ اور محمد اسحاق تانترے پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاکو کرنے کے احکامات کو منسوخ کر دیا جنہیں بالترتیب بارہمولہ، شوپیاں، کولگام اور اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کے احکامات پر...

مصطفیٰ عامر قتل کیس، انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ معطل، سندھ ہائیکورٹ نے ریمانڈ کے لیے ملزم کو طلب کرلیا
سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 فروری کا انسداد دہشتگری کا فیصلہ معطل کردیا اور ملزم کو ریمانڈ کے لیے آج ہی کورٹ نمبر ٹو میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کے ملزم کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف محکمہ پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسٹڈی کہاں ہے؟ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ ارمغان کو پیش کردیا گیا اور ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ 6 جنوری کو مصطفیٰ عامر کو اغوا کیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ درخشاں تھانے کے پولیس افسر نے مصطفیٰ کی والدہ کا...
سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
دور نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سبیتا سجاد کو ہاؤسنگ 6 میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندس انیس کو ہاؤسنگ ایٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنول قیوم کو ہاؤسنگ سیون میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر روبینہ بی بی کو ایڈیشنل ڈی آئی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے اور پرائیویٹ سیکرٹری ندیم اقبال کو ایڈیشنل ڈی جی سپیشل انیشیٹو کے آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی یہ تقرریاں اور تبادلے ڈی...
ایک فوجی آمر نے چند ڈالروں کے عوض قوم کی بے گناہ اور بے قصور بیٹی کو امریکا کے حوالے کردیا لیکن اس کے بعد جو سول حکمران آئے وہ کہیں زیادہ بے غیرت اور بے حمیت ثابت ہوئے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کو اُلجھاتے چلے گئے۔ جنرل پرویز مشرف کے بعد پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو یہ کیس ابھی تازہ تازہ تھا۔ چنانچہ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے آواز اٹھائی اور امریکی عدالت میں یہ کیس لڑنے کا مطالبہ کیا جہاں سے عافیہ کو ایک انتہائی مضحکہ خیز مقدمے میں 80 سال قید سخت کی سزا ہوچکی تھی اور وہ جیل میں یہ سزا بھگت...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کا ہرٹائون کراچی کا ماڈل ٹائون بن رہا ہے ،جماعت اسلامی شہر کراچی کو تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن کررہی ہے کراچی کی بدقسمتی ہے کہ کراچی کو لوٹنے اور تباہ کرنے کے لیے تو حکمران پارٹیاں تیار رہتی ہیں لیکن کراچی کا مقدمہ لڑنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے ۔جماعت اسلامی کراچی کے 3 کروڑ عوام کامقدمہ لڑ رہی ہے اور عوام کے حقوق کے حصول اور اختیارات کے لیے ہم ان کا تعاقب جاری رکھے گے ۔کراچی کا ماضی روشن ہے اورمستقبل بھی روشن ہوگا ۔17سال سے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں لوٹ مار کا راج قائم کیا ہوا ہے ۔جماعت اسلامی نے کراچی کے شہریوں کا ہاتھ تھاما ہے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میںبلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی درخواستوں کی سماعت۔ اس موقع پر عدالت نے درخواستوں کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے4 ہفتے میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے2 درخواستیں دائر کی ہیں، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو بیرون ملک جاتے ہوئے غیر قانونی طور پر روکا گیا اور پاسپورٹ ضبط کیا گیا، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی آر پر کارروائی معطل کی ہوئی ہے۔
لاہور،عوامی رکشا یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)الخدمت انور نذیر اسپتال کی سالانہ ڈونر کانفرنس الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زاہد لطیف کی زیر صدارت ہوئی،جس میں تاجروں، ڈاکٹروں ، صنعتکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی کانفرنس کے مہمان خصوصی سابق پرنسپل سیکرٹری صدر پاکستان طارق نجیب نجمی تھے جبکہ نظامت کے فرائض ماہر تعلیم اور موٹیویشنل اسپیکر میاں وقاص وحید نے انجام دیے۔ الخدمت انور نذیر اسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر شفقت جاوید وائس چیئر پرسن میڈم میمونہ روحی سیکرٹری مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر عبدالجبار عباسی ڈائریکٹر فائنانس انجم اقبال بٹ ممبران کور کمیٹی ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈاکٹر محمد رفیق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پراسپتال کی سالانہ رپورٹ اور کارکردگی کا جائزہ پیش کیا گیا اور مستقبل کے نئے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے تحفظ اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے۔او آئی سی گروپ کو بریفنگ میں اسحاق ڈار نے پاکستان کے مسلم امہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ پر زور دیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حصول کی حمایت کا اعلان کیا۔اسحاق ڈار نے لبنان میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا، انہوں نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے مدت مکمل ہونے پر عہدہ چھوڑ دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے رجسٹرار کو گلدستہ پیش کر کے الوداع کیا۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سردار طاہر صابر کے چارج چھوڑنے پر عدالتی عملے نے بھی انہیں الوداع کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نے میرے ساتھ جو کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا اب وقت نے کیسا پلٹا کھایا وہ اب میرے پاس اڈیالہ جیل میں قید ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں پوچھا کیا کھا رہا ہے؟ اے سی مل رہا ہے یا نہیں؟ اچھا کھانا کھا رہا ہے اس سے بھی اچھا کھانے مجھے اعتراض نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مقبولیت کا یہ عالم ہے جلاؤ گھیراؤ کی کالز پر پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالف پہلے پاکستان سے اور اب آپس میں...
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ( ایم این اے ) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں الیکشن 2024 کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی کی گڈ بکس میں نہیں رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اُنہیں کیوں نکالا گیا، انہیں جنرل ( ر ) باجوہ نے ثاقب نثار سے مل کر غلط نکلوایا تھا اور مجھے بھی کبھی نہیں سمجھ آئے گی کہ مجھے کیوں نکالا گیا جبکہ نوازشریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کردار نہیں ہو سکتا تھا، انہیں غلط نکالا گیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے تیسری مرتبہ...
قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے پر کسی کو پابندی نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی تو سیاست کرتے ہیں، اس کیس میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی زیرِ صدارت چارسدہ سرڈھیری سے لاپتہ دو بھائیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے فوکل پرسن سے متعلق پوچھا جس پر جواب دیا گیا کہ فوکل پرسن دوسری عدالت میں ہیں اور جلد آئیں گے۔ مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے دو بھائی 2023 سے لاپتہ ہیں اور وہ چھ بھائی ہیں، ہمارا تعلق چارسدہ سرڈھیری سے ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چھ بھائیوں میں...
پی ٹی آئی رہنماؤں نے الیکشن نتائج، عدالتی فیصلوں اور ملکی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی آئی کو واضح مینڈیٹ دیا مگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کیے گئے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی 180 نشستوں پرقبضہ کیا گیا، عمر ایوب نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر کہنا چاہیے کہ بس اب بہت ہوگیا، عمران خان تک رسائی روک دی گئی ہے، پہلے بھی انہیں تنہائی میں رکھا گیا تھا، بشریٰ بی بی، شاہ محمود کو جیل سہولتیں نہیں مل رہیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ 8 فروری کے بعد ملک میں عدم استحکام نے جنم لیا، اس...
اگر آپ پلاسٹک کنٹینرز میں کھانا کھانے کے عادی ہیں تو اس سے ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جرنل Ecotoxicology and Environmental Safety میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بازاروں میں ملنے والے ٹیک اوے کنٹینرز میں کھانا دل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان کنٹینرز میں موجود کیمیائی عناصر خون کے گردشی نظام میں ورم پیدا کرکے اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔اس تحقیق میں 3 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جو پلاسٹک کنٹینرز میں کھانا کھانے کے عادی تھے اور پھر دیکھا گیا کہ وہ امراض قلب کے شکار تو نہیں۔ اس کے بعد پلاسٹک کے کیمیکلز کو پانی میں شامل کرکے چوہوں کو استعمال کرایا گیا۔محققین نے...
سوشل میڈیا پر گلابی گولیوں کے ساتھ ایک چھوٹے پیکٹ کی تصویر اس پیغام کے ساتھ گردش کررہی ہے کہ ’’اپنے بچوں کو اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے بچائیں‘‘۔ کچھ عرصے سے وائرل ہونے والی اس پوسٹ پر اب باقاعدہ سرکاری سطح پر بھی والدین کو خبردار کیا جارہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری افسران کا کہنا ہے کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ جان لیوا زہر ہے۔ کرسٹل میتھ کو کینڈی بناکر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کسی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔ کچھ اسی طرح کے پیغام اس وائرل پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کے...
دفتر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور برمنگھم کامران ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔ پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کرگئےمرحوم کامران احمد ملک کی نماز جنازہ برمنگھم، برطانیہ میں ادا کی جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کامران ملک کینسر میں مبتلا تھے جو 16 فروری 2025ء کو انتقال کر گئے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کامران ملک نے ہمیشہ دیانتداری اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی، ان کی سفارتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کامران ملک کے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیزوں سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

ہم پٹھان تو پہلے ہی منشیات میں بدنام ہیں؛جسٹس مسرت ہلالی، منشیات مقدمے میں 10 سال کی سزا پانے والا ملزم رہا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم محمد اقبال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کی 10 سال قید کی سزا ختم کر دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ 1400 گرام منشیات برآمد ہونے پر سرکار کا کیا مؤقف ہے؟ جس پر سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ منشیات میرپورخاص سے برآمد ہوئی تھی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے کیس میں تاخیر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ منشیات کو 15 دن کی تاخیر سے فارنزک لیب بھجوایا گیا۔سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ آج بینچ...
پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کو انڈونیشیا کے شہر بالی میں بولڈ لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نازش جہانگیر، جو متنازع بیانات اور آراء کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اس بار اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے زیر بحث ہیں۔ اداکارہ ان دنوں بالی میں تعطیلات گزار رہی ہیں اور وہاں سے اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو میں بیک لیس بیچ ڈریس پہن کر اپنی فٹنس کو نمایاں کیا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ A post common by Nazish Jahangir...
ویب ڈیسک: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سرشارراشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51 ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ بعدازاں انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلیے ماڑی پور (مسرور) میں واقع نمبر 2 سکواڈرن میں تعینات کیا گیا جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لازوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں۔ گھوڑے پر سوار دلہا ڈانس کرتے ہوئے پلک جھپکتے ہی دم توڑ گیا 20 اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی، اس دن...
اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ تحریک انصاف کا کارکن بڑا سخت جان ہے۔ اس نے سب کچھ سہا مگر خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ ہر مشکل وقت کو برداشت کیا مگر خان کے بیانیے کے ساتھ رہا۔ اس کارکن نے ہر یوٹرن پر آمنا صدقنا پڑھا اور بغیر کسی اعتراض کے خان کے قافلے میں شامل رہا۔ خان کے ہر حکم پر اُس نے لبیک کہا، ہرتحریک کا حصہ بنا۔ ہر دھرنے، لانگ مارچ کی تائید کی۔ ہر احتجاج کی کال پر زیادہ نہیں تو کم از کم سوشل میڈیا پر احتجاج ضرور کیا۔ خان صاحب نے فرمایا کہ اس ملک میں بارہ موسم ہوتے ہیں، اس کارکن نے ایک دفعہ بھی اعتراض نہیں کیا۔ بلکہ...
لاڑکانہ ،پیپلزپارٹی(ش ب) کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے

حیدرآباد ،جسقم وسندھ سجاگ فورم کی جانب سے ہٹڑی تھانے کی پولیس کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد ،جسقم وسندھ سجاگ فورم کی جانب سے ہٹڑی تھانے کی پولیس کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت ہوئی ہے، بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی ہے۔ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔...
عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی ساتھی اداکارہ اَنا ڈی آرمس کے ساتھ لندن میں وقت گزارا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشن امپاسبل اسٹار 62 سالہ ٹام کروز اور 36 سالہ آنا ڈی آرمس کو لندن کے سوہو علاقے میں ایک ساتھ رات کے کھانے پر دیکھا گیا تھا۔ دونوں جب ریسٹورینٹ سے باہر نکلے تو ان کے ہاتھوں میں کھانوں سے بھرے تھیلے بھی تھے۔ مداحوں نے انھیں گھیر لیا۔ آٹوگراف لیے اور تصاویر بنوائیں۔ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور جوڑے کو جلد از جلد شادی کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔ یاد رہے کہ ٹام کروز اور اداکارہ آنا میں قربت دسمبر میں اُس ملاقات کے بعد بڑھی جب...
سٹی 42 : پاکستانی سفارتکار کامران ملک برمنگھم میں انتقال کر گئے . کامران ملک عرصہ دراز سے جان لیوا مرض میں مبتلا اور بیمار تھے، مرحوم سفارتکار کامران ملک نے اپنے لواحقین میں تین بچے اور بیوہ چھوڑی ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل نے سفارتکار کامران ملک کے انتقال پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور پاکستانی ہائی کمشن کے عملے نے سفارتکار کامران ملک کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دبئی میں بھارتی ٹیم کا ستون کھلاڑی درد سے بے حال، متبادل کی تلاش پاکستانی سفارتکار کامران ملک کا شمار پاکستان کے ممتاز سفارتکاروں میں کیا جاتا تھا،...
ڈی آئی خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ جے یوآئی نے تھریٹ لیٹر جاری ہونے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ذرائع...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی 16 سالہ مونا لیزا بھونسلے نامی لڑکی کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مہاکمبھ میلے کی سینسیشن مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ مونا لیزا نے 14 فروری کو زندگی میں پہلی بار جہاز سفر کیا اور کیرالا پہنچیں، جہاں انہوں نے ایک دکان کا افتتاح کیا، جس کی میزبانی تاجر بوبی چمنور نے کی، جنہوں نے اس کی آمد کا اعلان پہلے ایک وائرل انسٹاگرام...
ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے آفاق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی نہ سنی گئی تو کراچی بیروت سے بدتر نہ ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں:چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مشتعل ہے، ٹینکرز اور ڈمپرز جلانے کے پیچھے نہ آفاق احمد ہیں نا ہی ایم کیو ایم ہے۔ ملک چلانے والے اگر خاموش رہے تو کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت شہر کو فساد کی جانب لے جایا جارہا ہے، ایسا نہ ہو کہ کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا...
آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز میں کراچی کا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ہے. جواں سال دولہا دلہن کی شادی رواں ماہ ہوئی تھی. حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوبیاہتا جوڑے نے آزاد کشمیر میں دم توڑ دیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ طٰحہٰ اور دعا زہرا 4فروری کو ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جو 11 فروری کو آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہوئے. 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر رات 9 بجے طٰحٰہ سے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق طٰحہٰ اور دعا زہرا گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانے والے تھے۔ مکینیکل انجینئر...
روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میونخ کانفرنس میں اور اگلے ہفتے سعودی عرب میں ہونی چاہیے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میران شاہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل...
براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔ ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ واضح...
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے چھٹے مرحلے میں حماس نے 3 اور اسرائیل نے 369 فلسطینی قیدی رہا کردیے۔ رہائی سے پہلے اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدیوں کو یہودی مذہبی نشان والی ٹی شرٹس پہنا دیں، جن پر ہم نہ بھولیں گے نہ ہی معاف کریں گے کی عبارت درج تھی۔ حماس نے اسرائیل کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو نسل پرستانہ قرار دیا ہے۔ رام اللہ اور غزہ میں خان یونس پہنچنے پر فلسطینی قیدیوں کا پُرجوش استقبال ہوا اور لوگ برسوں بعد اپنے پیاروں سے مل کر آبدیدہ ہوگئے اور ان سے لپٹ گئے۔ اس سے قبل حماس...
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ہنڈریڈ کلبز کے حصص بیچنے کے فیصلے سے لیگ کو فروغ ملا ہے۔ چار مشہور آئی پی ایل فرنچائزز کی سرمایہ کاری کے ساتھ، انگلش ٹورنامنٹ نے 97 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (342 ارب پاکستانی روپے) کی سرمایہ کاری اکٹھا کی ہے۔ دی ہنڈریڈ میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے پاس اووک انونسیبلز کے حصص ہیں، جی ایم آر گروپ کے پاس سدرن بریو، سنجیو گوئنکا کی آر پی ایس جی کے پاس مانچسٹر اوریجنلز اور سن ٹی وی کے پاس ندرن سپر چارجرز میں حصے دار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ میں آئی پی ایل ٹیموں کی مجموعی طور پر 30 کروڑ برطانوی پاؤنڈز (تقریباً 105 ارب پاکستانی روپے) کی...
میرانشاہ میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، وہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔شہداء میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللّٰہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

میرانشاہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور میں ادا کر دی گئی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )میران شاہ میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، وہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔شہداء میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللّٰہ اور سپاہی...
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل جلد فیصلہ کرے، امریکی ڈیڈ لائن ختم ہونے کو ہے اسرائیلی ریاست جو قدم بھی اٹھائے گی امریکا حمایت کرے گا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نےغزہ میں 3 یرغمالیوں کو رہا کیا جن میں امریکی شہری بھی شامل ہے، ایسا لگتا ہے کہ امریکی یرغمالی اچھی حالت میں ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ پر اپنے بیان میں امریکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس نے گزشتہ ہفتے قیدیوں کو رہا نہ کرنے کا بیان دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ رات 12 بجے تک کیا حکمت عملی اپنانی ہے، آج تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے...
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں 25 فروری سے جشنِ بہاراں کا آغاز ہوگا، سہہ روزہ میلے کے لیے رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت سہہ روزہ جشن بہاراں میلے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ڈی اے سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اسپورٹس کمپلیکس میں پچیس سے ستائیس فروری تک جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ میلے کے لیے رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تمام متعلقہ افسران کو بہترین انتظامات یقینی...
چارگنا حساب برابر کیا، فواد جھوٹ بول رہا ہے، کوئی صلح نہیں ہو گی: شعیب شاہین WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے ان سے کوئی صلح نہیں ہو گی۔اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔ ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے اس واقعے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔بعد ازاں جیل کے باہر میڈیا سے...
چین اور افریقہ سمیت “گلوبل ساؤتھ” نمایاں طور پر ابھر رہا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے اڑتیسویں افریقی یونین سربراہ اجلاس کےلیے مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ہفتہ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں چین اور افریقہ سمیت “گلوبل ساؤتھ” نمایاں طور پر ابھر رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران، افریقی یونین نے افریقی ممالک کو متحد کیا ہے اور ممالک کے انضمام کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے، علاقائی اور عالمی چیلنجوں کا فعال طور پر جواب دینے، اور “افریقہ کی آواز”بلند کرنے کی قیادت کی ہے جس سے افریقہ کی بین الاقوامی...
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختون خوا میں 15 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، انہوں نےکاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹننٹ محمد حسان اشرف شہید سمیت 4 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ آصف علی زرداری نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی ۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے صدر مملکت نے پاک فوج کے بہادر شہداء کی بہادری اور...
وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف ٹیلر بڈووک نے ایک بیان میں کہا کہ اے پی کی جانب سے ”گلف آف میکسیکو“ کا استعمال تقسیم پیدا کرنے والا اقدام ہے اور اس سے ان کی گمراہ کن رپورٹنگ کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو غیر معینہ مدت کے لیے اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدام گلف آف میکسیکو کے ذکر پر اٹھایا گیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت اس آبی علاقے کو ”گلف آف امریکہ“ کے نام سے پکارے گی۔ امریکی سرکاری ادارے اس تبدیلی...
امریکی صدارتی محل میں صحافیوں کیساتھ گفتگو کے دوران انتہاء پسند امریکی صدر نے غزہ سے متعلق اپنی دھمکیوں پر عملدرآمد سے عقنب نشینی اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس بارے معلوم نہیں کہ اسرائیل نے کیا فیصلہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے بارے اپنی دھمکیوں سے عقب نشینی اختیار کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی وزیراعظم کی فیصلہ سازی کا سہارا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ ہفتے کی دوپہر 12 بجے کیا ہونے والا ہے! ہفتے کے روز اپنی جانب سے مقرر کردہ اس ڈیڈ لائن کہ اگر باقی "تمام یرغمالیوں" (اسرائیلی قیدیوں)...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں الیگزینڈر ٹروفانوف، ساگوئی ڈیکل چن اور یائر ہارن کو غزہ میں رہا کردیا اسرائیل کی جانب سے 369 فلسطینی رہا کیے جائیں گے قطری نشریاتی ادارے” الجزیرہ “کے مطابق رہائی کی تقریب خان یونس کے میدانی علاقے میں منعقد ہوئی جہاں عالمی ادارے ریڈ کراس کی گاڑیاں اسرائیلی قیدیوں کو لیکر روانہ ہوئی.(جاری ہے) حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح گروہوں نے غزہ کے خان یونس میں جن تین قیدیوں کو رہا کیا ہے ان میں شامل 46 سالہ یائر ہارن کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی نیر اوز بستی میں واقع گھر سے اغوا کیا گیا تھا اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان...
لاہور: ہائی کورٹ بار نے وزیر داخلہ کو خط لکھ دیا، جس میں وکلا کے لیے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر لاہور ہائی کورٹ چوہدری احمد شیر جٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس حوالے سے بار کے صدر نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایشیا سے سب سے بڑی اور پرانی بار ایسوسی ایشن ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے 45000 ممبران ہیں۔ وکلا انصاف کی فراہمی میں کلیدی کرداد ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وکلا کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں سکیورٹی کے...
میں سب سے پہلے اس اہم موضوع یاعنوان کی وضاحت کیلئے اپنا مقدمہ ان دانشوروں کی طرف سےدرج کرائی گئی ’’ایف آئی آر‘‘ انکے اعتراضات اور الزامات سے شروع کرناچاہتا ہوں جویہ فرمارہے ہیں کہ حماس نے 47 ہزار ذبح کروا دیئے، غزہ ملیامیٹ ہو گیا اور حاصل کیا ہوا؟ جنگ بندی!!! ایک اور گروہ کاکہنا ہے کہ پہلے مقابلے کی بھرپور تیاری کی جانی چاہئے تھی، قوت بنانی چاہیے تھی، تیسرا چوتھا اور پانچواں گروہ بھی ہے جو مختلف ایسے ہی اعتراض اٹھارہے ہیں۔۔۔ ہوتےرہیں ہماری بلاسے، لیکن میں ان دانشوروں سے پوچھنا چاہتاہوں کہ فقط یہ بتا دیجئے کہ غزہ کے یہ مجاہدین اور وہ تمام شہدا اتنی قوت کہاں سے اور کیسے لاتےجس کےبعد وہ اپنی حق...
حماس 369 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز حماس 369 فلسطینیوں قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے بدلے 3 اسرائیلی قیدی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی آج متوقع ہے جس کے بعد اسرائیل بھی جیلوں میں قید فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔یہ فیصلہ حماس کی جانب سے گزشتہ دنوں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی موخر کرنے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی گھروں کو واپسی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام سندھ بھر میں کسانوں کے حقوق کے حوالے سے حقوق ہاری مارچ کا انعقاد کرکے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کی قیادت مرکزی مسلم لیگ سندھ کے تمام مقامی ضلعی صدورنے کی ۔ مظاہروں میں کسانوں، زمینداروں اور ہاریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مارچ کا مقصد حکومت کی زرعی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا اور کسانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔مارچ کے دوران شرکا نے بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے زرعی ٹیکسز کے خاتمے، کھاد اور بیج کی قیمتوں میں کمی، پانی کی منصفانہ تقسیم، اپنی فصلوں زرعی اجناس اور کسانوں کے ریٹ نہ ملنا دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے طلبہ واٹس ایپ، لینڈلائن نمبر اور سوشل میڈیا پر رجوع کر سکتے ہیں۔ صبح 9بجے سے شام 5تک ہونہار سکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔ ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا۔ طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے ہیلپ لائن نمبر 042-99231903-4پر رابطہ، 0303-4002777 اور 0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن honhaar@punjabhec.gov.pk پر بھی رابطہ کیا جا...