لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )میران شاہ میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔

 واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، وہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔شہداء میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللّٰہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔
 

کینیڈا میں 400 کلو  سونے کی چوری کا  ملزم  کس ملک میں ٹریس ہوگیا؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف جام شہادت نوش

پڑھیں:

سندھ میں ویڈیوز و تصاویر بناکر ذاتی تشہیر کرنیوالے ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسرا کے خلاف چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد‘ اہلخانہ سے تعزیت
  • کرم میں قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق5 اہلکاروں کی نماز جنازہ
  • لاہور، محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے گھر آمد
  • وزیر داخلہ کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ کو دلاسہ دیا
  • محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • منگھوپیر : دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکار سپردخاک
  • شہید سید حسن نصراللہ کی ایران میں تشیع جنازہ کے لیے آن لائن عوامی مہم
  • سندھ میں ویڈیوز و تصاویر بناکر ذاتی تشہیر کرنیوالے ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم
  • شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور کی نماز جنازہ ادا