چینی سفیر کی احسن اقبال سے ملاقات: معاشی ترقی کیلئے حمایت کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ احسن اقبال نے چین کے نئے سال پر چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عوامی سطح پر تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
احسن اقبال کا ینگ ڈاکٹرز کو اے آئی سیکھنے کا مشورہ
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ینگ ڈاکٹرز کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
نارووال میڈیکل کالج کی کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 کے تحت ہم نے نوجوانوں کی کثیر تعداد کواعلی تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ملک کے کونے کونے میں یونیورسٹیوں کا جال پھیلا دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ اے آئی کا استعمال ضرور سیکھیں تاکہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص باآسانی کی جاسکے۔