روس، امریکا وزراء خارجہ رابطہ، دو طرفہ بات چیت پر آمادگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
روس اور امریکا کے وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سرگئی لاوروف اور مارکو روبیو نے دوطرفہ بات چیت شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ، پیوٹن سربراہ ملاقات کی تیاری کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان موجود مشکلات دور کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔
براک اوباما دور سے عائد روسی سفارتکاروں پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر آمادگی، یوکرین اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میونخ کانفرنس میں اور اگلے ہفتے سعودی عرب میں ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا روس مذاکرات کی میزبانی پر پیوٹن کا سعودیہ سے اظہار تشکر
روسی صدر ولایمیر پوتن نے امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ پر روس امریکا مذاکرات کا پہلا دور ختم، کن معاملات پر گفتگو ہوئی؟
سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے منگل کو امریکا اور روسی فیڈریشن کے درمیان ریاض میں اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت کی میزبانی کی۔
اس میزبانی کے نتیجے میں ہوئی مثبت پیشرفت پر روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق صدر پیوتن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ بندی: بہت جلد روسی صدر پیوٹن سے مل سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
ان کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف مذاکرات کی میزبانی پر بلکہ خادم حرمین و شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دوستانہ ماحول پیدا کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پیوتن روس روس امریکا مذاکرات روسی صدر روسی فیڈریشن ریاض سعودی عرب شاہ سلمان محمد بن سلمان مذاکرات ولی عہد