لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت ہوئی ہے، بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی ہے۔ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔ پنجاب میں سپر سیڈرز کے استعمال سے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں ۔ سپر سیڈرز کے استعمال سے سموگ میں کمی نوٹ کی گئی ہے جبکہ گندم کی زیادہ بوائی سے زیادہ پیداوار متوقع ہے اور ان تمام عوامل سے کاشتکار خوشحال ہو رہا ہے۔ سٹڈی میں بتایا گیاکہ سپر سیڈرز کے استعمال سے ایک ہزار کاشتکاروں نے چند ماہ میں 57کروڑ 95لاکھ روپے کما لیے۔ صوبے بھر میں گندم کی کاشت میں سپر سیڈرز کے ذریعے 330ٹن بیج کی بچت ہوئی ہے۔ 18لاکھ 70ہزار لیٹر ڈیزل کا کم استعمال ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سپر سیڈرز سے بوائی کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مریم نواز شریف نے ملتان میں ٹریفک حادثے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قلات میں لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ مریم نواز شریف نے شہید لیویز اہلکار علی نواز کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، اور زخمی ہونے والے 2 لیویز اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے سپر سیڈرز کے سپر سیڈرز سے کے استعمال

پڑھیں:

بدقسمتی ہے ماضی میں ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، نواز شریف

لاہور میں ارکان پنجاب اسمبلی اور پارٹی کے سینئر راہنماؤں کی ملاقات میں صدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، وزیراعظم کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی "تبدیلی"کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے۔ صدر مسلم لیگ نون میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے ماضی میں ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بد تہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنادیا گیا، معیشت اور اقدار تباہ کیں، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی "تبدیلی"کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ صدر مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا، قیادت اور جماعت کا شکریہ مجھے یہ ذمہ داری دی۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف وعدوں کی تکمیل، وطن سے وفا کے نام ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں، پاکستان کے چپے چپے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے  شہباز سپیڈ  سے کام کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

اسمبلی کے ارکان نے کہا کہ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی یاد تازہ کردی ہے، ہمیں اپنی وزیراعلیٰ پر فخر ہے، پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر مریم نواز کی عوامی خدمت کا ہر طرف اعتراف ہو رہا ہے، بے مثال سیاسی جدوجہد کے بعد عوامی خدمت میں بھی مریم نواز نے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز جیسی عوامی خدمت کا تقاضا آج ہر صوبے میں ہورہا ہے، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر پورے پنجاب کی مساوی خدمت جاری ہے، چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں، کسانوں کو جدید مشینری، وسائل اور زرعی مالز کے ذریعے ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی سے زرعی انقلاب برپا ہورہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کون سے انقلابی اقدامات کر رہا ہے؟
  • مریم نواز چاہتی ہیں کہ عمران خان انہیں خط لکھیں: بیرسٹر سیف
  • معیشت بہتر ہورہی ہے‘ مہنگائی میں مزید کمی سے ریلیف کی امید ہے‘ نواز شریف
  • مہنگائی کم، عوام کو مزید ریلیف کی امید، نوازشریف: اڈیالہ کے سوا ہر جگہ سے اچھی خبریں، مریم نواز
  • نواز شریف کو غلط نکالا گیا، باجوہ نے انہیں نکالا اور ثاقب نثار کو استعمال کیا گیا، شیر افضل
  • اڈیالہ جیل سے خط پر خط آرہے ہیں  کہ مجھے باہر نکالو، مریم نواز
  • نواز شریف کا معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف ملنے کی امید کا اظہار
  • مہنگائی میں مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی اُمید ہے: نواز شریف
  • بدقسمتی ہے ماضی میں ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، نواز شریف
  • جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کو استعمال کرکے نواز شریف کو نکالا، شیر افضل مروت سابق وزیراعظم کے حق میں بول پڑے