City 42:
2025-04-30@12:25:39 GMT

جشنِ بہاراں؛ سہہ روزہ میلے کیلئے تمام انتظامات مکمل

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک : اسلام آباد میں 25 فروری سے جشنِ بہاراں کا آغاز ہوگا، سہہ روزہ میلے کے لیے رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیرصدارت سہہ روزہ جشن بہاراں میلے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سی ڈی اے سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اسپورٹس کمپلیکس میں پچیس  سے ستائیس  فروری تک  جشن بہاراں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ میلے کے لیے رنگا رنگ اور منفرد پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں۔

لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے

 ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تمام متعلقہ افسران کو بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، کہا کہ پولیس سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جشن بہاراں طویل عرصے بعد ہونے جارہا ہے، اگلے ہفتے سے باقاعدہ ریہرسل کا آغاز کیا جائے، سفیروں اور عام شہریوں کو مدعو کیا جائے گا۔

 ڈی سی نے کہا طلباء و طالبات کے بیٹھنے کے لیے الگ جگہ مختص کرنے کے ساتھ بہترین ٹریفک پلان بھی مرتب کیا جائے۔

گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت، تحقیقات شروع

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، وزیرداخلہ

اسلام آباد:

وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی سے سوال کیا گیا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا، جس پر انہوں نے کہا کہ بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے 2 کے تناسب سے جواب دیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت کس طرح ملوث ہے، اس حوالے سے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری جلد میڈیا کو بتائیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے پیچھے بھارت کے بہت سے عزائم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ، دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: سیکیورٹی ذرائع
  • پاک بھارت کشیدگی، سکردو اور گلگت کی تمام پروازیں منسوخ
  • پاک بھارت کشیدگی، اسکردو اور گلگت کی تمام پروازیں منسوخ
  • بھارت نے شرارت کی تو ایک کے بدلے دو کے تناسب سے جواب دیا جائے گا، وزیرداخلہ
  • حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پہلی پرواز کل روانہ ہوگی
  • حماس قیدیوں کی رہائی کے لیے مکمل معاہدے پر تیار ہے، محمود مرداوی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ سے حج آپریشن کا آج رات آغاز، خصوصی انتظامات مکمل
  • حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے اجلاس، ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کیلئے سعودی ٹیم کی آمد
  • حج آپریشن کے انتظامات مکمل، پاکستان سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہوگی
  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفدکی پاکستان آمد