Nawaiwaqt:
2025-02-20@23:05:45 GMT

کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر میں دم گھٹنے سے جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

کراچی کا نوبیاہتا جوڑا آزاد کشمیر میں دم گھٹنے سے جاں بحق

آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز میں کراچی کا نوبیاہتا جوڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا ہے. جواں سال دولہا دلہن کی شادی رواں ماہ ہوئی تھی. حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں پیش آیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوبیاہتا جوڑے نے آزاد کشمیر میں دم توڑ دیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ طٰحہٰ اور دعا زہرا 4فروری کو ازدواجی بندھن میں بندھے تھے جو 11 فروری کو آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہوئے.

14فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقعے پر رات 9 بجے طٰحٰہ سے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق طٰحہٰ اور دعا زہرا گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانے والے تھے۔ مکینیکل انجینئر طٰحہٰ اور بی بی اے کی طالبہ دعا زہرا گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے. تاہم دم گھٹنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی.جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔ واقعے کے باعث جاں بحق طحہٰ اور دعا زہرا کے گھروں میں کہرام بپا ہوگیا ہے۔ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد واقعے پر افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے ڈان کو بتایا کہ کمرے میں اپنا سامان چھوڑنے کے بعد وہ کیل کے بالائی علاقوں میں سیر و تفریح کے لیے گئے اور رات ساڑھے 10 بجے کے قریب واپس آئے۔انہوں نے بتایا کہ درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث جوڑے نے گرم رہنے کے لیے گیس ہیٹر چلا نے کے بعد کمرے کے تمام کھڑکی دورازے بند کردیے تھے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے عملے نے دم گھٹنے کے پچھلے واقعات کے بعد انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات کے مطابق بدقسمت جوڑے کو مشورہ دیا تھا کہ وہ آدھے گھنٹے کے بعد سلنڈر کو باہر رکھ دیں. اگرچہ جوڑے نے ہدایت پر عمل کرنے کی حامی بھری تھی تاہم عملاً ایسا نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے ریسٹ ہاؤس کے عملے نے تمام کمروں کے دروازوں پر دستک دی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مہمانوں کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہے یا نہیں، دیگر مہمانوں نے جواب دیا .تاہم مذکورہ جوڑے کے کمرے سے کوئی جواب نہیں آیا. جس پر تشویش پیدا ہوئی۔خوفزدہ عملے نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو آگاہ کیا.جس کے اہلکاروں نے بار بار دستک دینے کے بعد مجبوراً دروازہ کھولا تو دونوں میاں بیوی مردہ حالت میں ملے۔ندیم احمد جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ’خاتون بستر پر لیٹی ہوئی تھی جبکہ ایسا لگتا ہے کہ مرد دروازہ کھولنے کی کوشش میں فرش پر گر گیا تھا‘۔لاشوں کو شام کے وقت مظفر آباد منتقل کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے کے بعد دم گھٹنے کے مطابق کا کہنا

پڑھیں:

حماس کی مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش

تل ابیب(ویب ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں تمام اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ساتھ رہائی کے بدلے اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلا کا بھی مطالبہ کر دیا۔

خبرایجنسی کے مطابق حماس کل (بروز جمعرات) 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی نعشیں بھی اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گا، ہفتے کے روز مزید 6 اسرائیلی یرغمالی رہا کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
  • پراسرار حالات میں ہلاک ہونیوالی نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد
  • ایران: بائیک پر دنیا گھومنے والا جوڑا جاسوسی کے الزام میں گرفتار
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
  • برمنگھم میں صدر آزاد کشمیر کے خلاف مظاہرہ
  • حماس کی مستقل جنگ بندی کے بدلے ایک ساتھ اسرائیلی قیدیوں کو آزاد کرنے کی پیشکش
  • کوٹلی یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد
  • ایران نے موٹر سائیکل پر دنیا گھومنے والے برطانوی جوڑے کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا
  • شادی کے طویل ترین دورانیے کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والا جوڑا
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں تعزیتی مجلس کا انعقاد