مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مخالفین نے میرے ساتھ جو کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا اب وقت نے کیسا پلٹا کھایا وہ اب میرے پاس اڈیالہ جیل میں قید ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں پوچھا کیا کھا رہا ہے؟ اے سی مل رہا ہے یا نہیں؟ اچھا کھانا کھا رہا ہے اس سے بھی اچھا کھانے مجھے اعتراض نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مقبولیت کا یہ عالم ہے جلاؤ گھیراؤ کی کالز پر پنجاب سے کوئی نہیں نکلا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مخالف پہلے پاکستان سے اور اب آپس میں لڑ رہے ہیں، ملک ٹیک آف کررہا ہے، مخالف مکافات عمل کا شکار ہے، جاہلانہ بات کی سڑکوں سے کون سی قوم ترقی کرتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، فوٹو اسکرین گریپوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، بچیوں کو تعلیم یافتہ بنانا میری ترجیح ہے۔
ترکیہ میں اناطولیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے۔ تعلیم کے فروغ کےلیے اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں مختلف شعبوں کی بہتری کےلیے اصلاحات پر کام جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترکیے کے صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات ہوئی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اسکولوں کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، تعلیم کے سفیر کے طور پر کام کر رہی ہوں، لاہور میں نواز شریف کے نام سے انٹرنیٹ سٹی بنانے جا رہے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے اسکالرشپس پروگرام متعارف کروایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہمارا وژن ہے، نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق بنایا جا رہا ہے، تعلیم کے شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں۔