وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میران شاہ میں جام شہادت نوش کرنیوالے لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی جنازہ نماز لاہور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے لیے متحد ہے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آپریشن میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف نے جام شہادت نوش کیا، وہ آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔ شہداء میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللّٰہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف محمد حسن اشرف شہید کی جام شہادت نوش

پڑھیں:

نیب میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

قومی احتساب بیورو (نیب) میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کی بڑی لہر، 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی، لاہور، کراچی، کے پی، بلوچستان، سکھر اور ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران کو ایک سے دوسرے دفتر بھیجا گیا ہے۔ تبادلوں کی اس فہرست میں متعدد اہم نام شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص علیم کو راولپنڈی سے لاہور، محمد فائق کو کے پی سے لاہور اور فیض احمد کو کراچی سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ اسی طرح علی عباس کو راولپنڈی سے کراچی، ہارون بھٹی کو راولپنڈی سے لاہور، رشید بدر کو لاہور سے نیب ہیڈکوارٹر جبکہ حیدر عظمت کو راولپنڈی سے لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد

اس کے علاوہ عبدالرحمان طیب کا تبادلہ راولپنڈی سے لاہور، جہانزیب مرزا کا راولپنڈی سے کراچی، زاہد عثمان کا راولپنڈی سے کے پی اور محمد جہانزیب کا راولپنڈی سے کراچی کیا گیا۔

ناصر خان کے پی سے لاہور، شہراللہ کے پی سے ہیڈکوارٹر، عبدالجلیل کے پی سے راولپنڈی، نوید خان کے پی سے راولپنڈی، طیب لاہور سے کے پی، ذیشان لاہور سے راولپنڈی، عظمت بیگ لاہور سے راولپنڈی، روف عالم لاہور سے راولپنڈی، اور علی رضا لاہور سے سکھر ٹرانسفر ہوئے۔

کراچی سے عدیل ضیا کا راولپنڈی، غلام عباس، راہول رائے اور عمیر احمد کا کراچی سے کے پی تبادلہ کیا گیا۔یاسر خان کو کراچی سے بلوچستان، محمد عدیل کو کراچی سے راولپنڈی، جنید اقبال کو بلوچستان سے کراچی اور محمود احمد کو بلوچستان سے کے پی ٹرانسفر کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک ریاض کے خلاف نیب ریفرنسز، عمران خان پھر مشکل میں؟

اسی طرح عبد الرحیم کو ہیڈکوارٹر سے بلوچستان، شفقت کو کے پی سے بلوچستان، شعیب حسین کو ہیڈکوارٹر سے کے پی، آصف راجا کو راولپنڈی سے کراچی، ولی اللہ کو سکھر سے کراچی، نوید ارشد کو کے پی سے بلوچستان، اور محمد احسن ارشد کو لاہور سے راولپنڈی ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تقرریوں اور تبادلوں کا مقصد نیب کے مختلف دفاتر میں کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا اور ادارے کے اندر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔
ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

تقرر و تبادلے قومی احتساب بیورو نیب

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے عوام اور مزدوروں کی شہادت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، محمد علی درانی
  • نیب میں 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
  • لاہور‘ کراچی میں پروفیسر خورشید کی غائبانہ نماز جنازہ، عالمی رہنماؤں کی تعزیت 
  •  سابق نائب امیرجماعت اسلامی و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ کی جامع مسجد میں ادا 
  • پاکستانی سفیر نے ایران میں قتل ہونیوالے شہریوں کی تفصیلات جاری کر دیں
  • دمشق، لبنانی وزیراعظم کی ابو محمد الجولانی سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کا بیساکھی کے تہوار کے موقع پر پیغام
  • ایک تصویر اور ہزاروں انمٹ درد، اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی بھائیوں کی ایک ساتھ شہادت
  • نوشہرہ: ایکسائز موبائل سکواڈ پر فائرنگ سے 2 کانسٹیبل اور ڈرائیور شہید
  • پشاور میں ایکسائز پیٹرولنگ کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شہید