چارگنا حساب برابر کیا، فواد جھوٹ بول رہا ہے، کوئی صلح نہیں ہو گی: شعیب شاہین
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
چارگنا حساب برابر کیا، فواد جھوٹ بول رہا ہے، کوئی صلح نہیں ہو گی: شعیب شاہین WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے ان سے کوئی صلح نہیں ہو گی۔اڈیالہ جیل کے باہر شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مارا تھا۔
ذرائع کے مطابق شعیب شاہین نے اس واقعے کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آگاہ کیا تھا جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔بعد ازاں جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا شعیب شاہین مجھے پریس کانفرنس میں بھگوڑا کہہ کر پکار رہے تھے اور جب میں نے خان صاحب سے پوچھا کہ کیا آپ نے ایسا کہا ہے تو انہوں نے کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔
فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ ان کی شعیب شاہین کے ساتھ صلح ہو گئی ہے، عمران خان نے جب حکم دے دیا تو پھر معاملہ ختم ہو گیا۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیعب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دیتے ہوئے کہا فواد چوہدری پلاننگ کرکے آیا تھا اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے، فواد نے مجھے تھپڑ مارا اس سے زیادہ ان کو جواب مل گیا ہے، ہم نے 4 گنا حساب برابر کر دیا۔
ان کا کہنا تھا فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شعیب شاہین کا کہنا تھا فواد چوہدری ٹاٹ ہے، بانی پی ٹی آئی نے بھی اس جھگڑے کی مذمت کی ہے، فواد چوہدری جھوٹ بول کر گیا ہے اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے وکیل رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کا اس حوالے سے کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، بانی پی ٹی آئی نے دونوں کی صلح کرا دی ہے اور معاملہ اب ختم ہو چکا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوئی صلح نہیں ہو بانی پی ٹی آئی فواد چوہدری شعیب شاہین کہنا تھا
پڑھیں:
حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوا دیا: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے شعیب شاہین اور فواد چوہدری کے درمیان تنازع پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام اور حیوانی جبلت کا اظہار قرار دے دیا ہے۔