آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بابر غوری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔
سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
ویب ڈیسک : جماعت اسلامی کے سابق نائب امیرپروفیسر خورشید احمد 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق پروفیسر خورشید احمد کا انتقال برطانیہ کےشہرلیسٹر میں ہوا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان،نائب امیر لیاقت بلوچ اوردیگر رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کےسابق نائب امیر اورسینٹر بھی رہے۔ وہ معاشی امور کے ماہر اورکئی کتابوں کے مصنف تھے۔ مرحوم جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھیوں میں شامل تھے۔
چینی کمپنی نے الیکٹرک کار ’ڈونگ فینگ بوکس‘ پاکستان میں لانچ کردی
پروفیسر خورشید احمد کو اسلام کیلئے خدمات پر 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ دیا گیا، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 2011 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں پہلا اسلامی ترقیاتی بینک ایوارڈ بھی عطا کیاگیا۔