ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بابر غوری
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آفاق احمد کو کے بجائے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق کابینہ اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔