سیاست میں حصہ لینے پر کسی پر پابندی نہیں، پشاور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے پر کسی کو پابندی نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی تو سیاست کرتے ہیں، اس کیس میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی زیرِ صدارت چارسدہ سرڈھیری سے لاپتہ دو بھائیوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت عدالت نے فوکل پرسن سے متعلق پوچھا جس پر جواب دیا گیا کہ فوکل پرسن دوسری عدالت میں ہیں اور جلد آئیں گے۔ مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے دو بھائی 2023 سے لاپتہ ہیں اور وہ چھ بھائی ہیں، ہمارا تعلق چارسدہ سرڈھیری سے ہے۔ قائمقام چیف جسٹس نے سوال کیا کہ چھ بھائیوں میں سے انہیں کیوں اٹھایا گیا؟ جس پر مدعی نے کہا کہ ان کے دو بھائیوں کو اٹھایا گیا ہے، ایک کی عمر 16 سال ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ گاؤں میں اور بھی ہزاروں لوگ ہیں، تو صرف ان دونوں کو کیوں اٹھایا گیا؟ جس پر مدعی نے کہا کہ ہم سیاست میں حصہ نہیں لیتے اور نہ کسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، میں نے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی ہے اور پیش امام ہوں۔ قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ لینے پر کسی کو پابندی نہیں ہے اور مولانا فضل الرحمن بھی تو سیاست کرتے ہیں، اس کیس میں حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ مدعی نے کہا کہ اگر ان کے بھائیوں کے خلاف کوئی گناہ ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، جہاں انہیں سزا دی جائے یا سزا کے طور پر ان کا معاملہ حل کیا جائے۔ اے اے جی محمد انعام نے عدالت کو بتایا کہ ایک لاپتہ شخص کے خلاف پہلے بھی ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔
قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت کا جواب آنے کے بعد اس کیس کو سنیں گے، انہوں نے مدعی کو ہدایت دی کہ وہ چارسدہ سے یہاں نہ آئیں وہاں عدالت میں پیش ہوں، ہم ویڈیو لنک کے ذریعے آپ کو سنیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قائمقام چیف جسٹس نے چیف جسٹس نے کہا کہ سیاست میں حصہ عدالت میں
پڑھیں:
اسد قیصر کو 8اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے جا رہا ہوں، اس رمضان میں بھی عمرہ کے لئے جانے کا ارادہ ہے۔