سندھ ہائیکورٹ : 290 ارب کے ٹیکس فراڈ کیس میں ملزم کی 10 لاکھ روپےکے مچلکوں پر ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ نے 290 ارب روپے کا ٹیکس جمع کروانے سے متعلق مبینہ فراڈ میں ملزم شیراز کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
ملزم نے جس کمپنی کے نام پر ٹیکس جمع کروایا اس نے ٹیکس جمع ہونے کی تردید کی تھی۔
پراسیکیویشن کے مطابق ملزم نے ٹیکس ریٹرن کی مد میں 1 ارب روپے کی واپسی کا کلیم کیا تھا۔
دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ملزم کے خلاف کسٹم، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ قانون کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے ایک آن لائن نجی کمپنی کی آئی ڈی اور پاسورڈ چوری کیا اور اس کے ٹیکس پروفائل کو ٹیمپر کیا، ملزم نے اس کمپنی کے ٹیکس پروفائل پر نئے فون نمبر اور ای میل ایڈریس کا استعمال کیا۔
ایف بی آر کے مطابق موبائل نمبر کی سم ملزم کی بہن کے نام رجسٹرڈ ہے جبکہ ای میل وہ خود استعمال کرتا ہے۔ ملزم نے نومبر 2023 اور جنوری 2024 کے دوران 290 ارب کا سیلز ریٹرن فارم میں دکھایا، ملزم نے دیگر کئی کمپنیز کو خرید و فروخت کی فہرست میں دکھایا ہے۔
پراسیکیویشن کے مطابق ملزم نے جس کمپنی کے نام پر ٹیکس جمع کروایا تھا اس نے ٹیکس جمع ہونے کی تردید کی تھی۔ ملزم نے ٹیکس ریٹرن کی مد میں ایک ارب روپے کی واپسی کا کلیم کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا، 120 کارکنوں کی ضمانتیںمنظور، فوری رہائی کا حکم
اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔
عدالت نے تمام گرفتار کارکنوں کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے تمام کارکنوں کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم دیا، جس میں انہیں یقین دہانی کرانی ہوگی کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔
4 سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ، ملزم کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ