2025-03-19@19:49:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1492

«بجلی صارفین سے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں وزارت دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کے علاوہ دیگر فوجی عدالتوں کے فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرے۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی فرد پر الزامات عائد کرنے سے قبل تحقیق کی جاتی ہے؟  جس پر جسٹس علی مظہر نے وضاحت دی کہ پہلے تفتیش کی جاتی...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر نے قومی اسمبلی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔  جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین تھے۔  انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی   جنید اکبر کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ہے۔  پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا, گنڈا پور کے بعد ایک اور اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا 
    بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست  دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ میں 400 فیصد سے زائد اضافے کا مطالبہ کردیا تو دوسری جانب 2 وفاقی وزرا نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئندہ مہینوں میں تنخواہ دار طبقے پر غیر متناسب ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں تنخواہ دار طبقے کو غیر متناسب ٹیکسوں کے بوجھ کا سامنا ہے جسے کم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام کی وجہ سے آئندہ بجٹ میں ٹیکس سلیب میں...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کاباضابطہ دی اینڈ ہوگیاہیاور دونوں فریق اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جب کہ سپیکرسردارایاز صادق نے جومخلصانہ کوششیں کیں،ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلالیکن اب تحریک انصاف نے سپیکرکے خلاف آئندہ بیان بازی نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیاہے اور ان کے کردار کوسراہا،حکومت نے آج اکیلے ہی کمیٹی کااجلاس کیا،جو کچھ دیرہی سپیکرکی صدارت میں منعقد ہوا،سپیکر نے اس پر کہاکہ وہ کافی دیر پی ٹی آئی کی کمیٹی کاانتظارکرتے رہے آج بھی ان سے رابطہ کیالیکن انہوں نے جواب نہیں دیا،سپیکرنے اس امیدکااظہارکیاکہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے،اہم بات یہ ہے کہ سپیکرنے کمیٹیوں کے خاتمے کا باضابطہ اعلان نہیں کیااور اب بھی اس بات کی گنجائش موجود...
    روہڑی،سیپکو ٹیم کی جانب سے نادہندگان و بجلی چوری کے الزام میں گرفتار صارفین پولیس موبائل میں بیٹھے ہوئے ہیں
    اسلام آباد (صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے توہین عدالت کیس کی بنیاد بننے والے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے احکامات واپس لے لیے۔ منگل کو عدالت عظمیٰ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔انہوںنے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے13اور 16جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی کا کیس اپنے بینچ میں لگانے کا حکم دیا ہے، کیا اس آرڈر کی موجودگی میں...
    حکومت پی ٹی آئی مذاکراتی ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے اور مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت کی مذاکراتی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، حکومتی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ک مذاکراتی سیشن میں شرکت نہ کرنے کے جواب کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی سے رابطے پر آگاہ کیا۔اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے، اسپیکر سردار ایاز صادق بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے لیکن پی ٹی آئی کا کوئی...
    اسلام آباد(اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے 259.68 ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور232.28ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کو منظوری کیلئے ایکنک بھیج دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 259.68ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفا منظورپشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی...
    ڈیرہ اسماعیل خان (صبا ح نیوز)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی علی امین گنڈا پور کو صدارت سے ہٹانے پر اصلی پی ٹی آئی کے ورکر یوم نجات منا رہے ہیں، عنقریب پی ٹی آئی ورکرز کو اچھی خوشخبری ملے گی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہاہے، علی امین گنڈا پور کو صدارت سے ہٹانے پر اصلی پی ٹی آئی کے ورکر یوم نجات منا رہے ہیں، عنقریب پی ٹی آئی ورکرز کو اچھی خوشخبری ملے گی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ماضی میں ڈیرہ سے جو وزیراعلیٰ بنے ان...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے جاپانی سفیر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں
    اسلام آباد؍ ہری پور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحیثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا نظام صحت اس وقت ایک سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے اور وہ ہے ماہر اور عملی فارماسسٹس کی کمی ہے۔ یہ خلا ادویات کی فروخت اور استعمال میں غیر محفوظ طریقوں کا باعث بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں عوامی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کے سابق چیئرمین سید فاروق بخاری نے اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کیا ہے۔فاروق بخاری نے بتایا کہ پاکستان کے نظام صحت میں تقریباً 80 ہزار فارمیسیز شامل ہیں، لیکن ملک بھر میں صرف 55 ہزار فارماسسٹس رجسٹرڈ ہیں۔ ہر سال ڈھائی ہزار نئے فارماسسٹس میدان میں آتے ہیں، جن میں 45 فیصد مرد اور 55 فیصد خواتین شامل...
    علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔ یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔ یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر ںے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی علی امین گنڈا پور کو صدارت سے ہٹانے پر اصلی پی ٹی آئی کے ورکر یوم نجات منا رہے ہیں، عنقریب پی ٹی آئی ورکرز کو اچھی خوشخبری ملے گی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے، علی امین گنڈا پور کو صدارت...
    بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ۔سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بیگم کی رپورٹس پر کاروائی کی جا سکتی ہے اور بطور وزیر اعلی انہیں ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی اہلیہ سمعیہ آروز کے ہمراہ دبئی میں ہیں۔ انسٹاگرام پر حسن علی کی اپنی بیٹیوں اور اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ دبئی کے ایک ہوٹل میں فیملی کے ساتھ وقت اچھے طریقے سے گزار رہے ہیں۔ ان تصاویر میں سمعیہ آرزو کے ساتھ حسن علی، حلینہ اور ہازل بھی شامل ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)   حسن علی ان دنوں دبئی میں ہیں اور وہ پاکستان سپرلیگ کے 2025 کے سیزن سے قبل اپنی فیملی کے ساتھ ٹائم گزار رہے ہیں۔ واضح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد : بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے بڑی خبر آگئی ، سیکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین پرایک اور بوجھ ڈالنے کی حکومتی تیاریاں جاری ہے، بجلی کمپنیوں نے صارفین کے سیکیورٹی ڈیپازٹ ریٹس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ بجلی کمپنیز نے اضافے کے لئے نیپرا میں درخواستیں دائر کردیں، گھریلو، کمرشل انڈسٹریل زرعی صارفین کیلئے سیکیورٹی ڈیپازٹ میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ پیسکو،میپکو، گیپکو اور لیسکو،فیسکو،حیسکو،کیسکو اور ٹیسکو نے درخواستیں دائر کیں ، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام کٹیگریز کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ہوچکا ہے اور موجودہ سیکرٹری ڈیپازٹ ڈسکوز کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ناکافی ہیں۔ بجلی کمپنیوں کا کہنا...
    فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی تھی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی گنڈاپور سے ملاقات، برہمی کا اظہار کیابانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی...
    پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختون خوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔ یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : علی امین نے کے پی میں پارٹی صدارت چھوڑنے کیلیے عمران خان سے خود درخواست کی تھی، بیرسٹر گوہر واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر کے پی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔
     اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ۔ علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن تسلیم کرلیا گیا   بیرسٹر گوہر علی خان نے علی امین کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور کیا جاتا ہے۔
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔
    بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور صوبائی صدارت سے مستعفی،نوٹیفیکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے پی کے میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کا معاملہ ، بانی تحریک انصاف کی ہدایات پر وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور،کے پی کے کی صوبائی صدارت سے مستعفی علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے مستعفی ہونے کا نوٹیفیکیشن تسلیم کرلیا گیا۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے نوٹیفکیشن پردستخط کر دیے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فیصل سلیم چاہتے تو پیکا بل کی منظوری سے قبل جتنی دیر چاہتے اس پر ڈیبیٹ کرواتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔روز نامہ امت کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ فیصل سلیم کمیٹی کے اجلاس میں پیر کو اکیلے اپوزیشن رکن تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ بل پر ووٹنگ کرواتے تب بھی یہ منظور ہی ہونا تھا تاہم اس کے باوجود پارٹی نے انہیں شوکاز جاری کیا۔ اسلام آباد کے 150 دیہی پرائمری سکولوں میں کوڈنگ اور اے آئی کی تربیت کا...
    حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کراچی: چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔  درخواست چینی  سرمایہ کاروں کے وکیل پیر رحمٰن محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، جس کے بعد  درخواستگزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔  مزید پڑھیں: چینی سرمایہ کاروں کے پولیس پر بھتہ خوری اور ہراسانی کے الزامات، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہا کہ درخواستگزار سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔  واضح رہے کہ 6 چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں...
    کہا گیا گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے، 190 ملین پاؤنڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر سزا ہوئی: واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ گاڑیوں کی خریداری پر کہا گیا کہ کابینہ کا فیصلہ ہے، 190 ملین پاونڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر سزا ہوئی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 384 ارب روپے کا ہدف ایف بی آر نے پورا نہیں کیا، کوئی اشتہار نہیں آیا کہ گاڑیاں خریدی جائیں گی، فنانس کمیٹی پرالزام لگا دیا گیا کہ کوئی فنانس کمیٹی پراثرانداز ہوا ہے، ہم پر الزام آرہا ہے کہ ہم پاکستان کے خزانے کوکروڑوں روپے کا...
    کسٹمز ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے فیصلے واپس لے لیے۔ جسٹس منصور نے 13 جنوری کو آرٹیکل 191 اے کی تشریح سے متعلق نوٹسز جاری کیے تھے۔ دورانِ سماعت آئینی بینچ نے نذر عباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹم ڈیوٹی کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جسٹس منصور کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور...
    حکومت نےجسٹس منصور علی شاہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو فیصلہ چیلنج کرنے سے آگاہ کردیا ،اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز توہین عدالت فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔جسٹس منصور علی شاہ کا13اور16جنوری کےآرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا،جسٹس محمد علی مظہر نے ریماکس دیئے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی کا کیس اپنے بینچ میں لگانے کا حکم دیا ہے،کیا اس آرڈر کی موجودگی میں آگے بڑھ سکتے ہیں؟۔
    پاکستان کے اسٹار بولر شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں فیملی کے ہمراہ کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ وہ پہلی بار کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آئے ہیں اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کے گول گپے اور بن کباب کھلائے جس پر شاہین کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آ کر بہت اچھا لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بینچز اختیارات سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سےاٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان  نے آئینی بینچ کو حکومت کے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ    حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کریں گے، جس پر سماعت کرنے والے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ججز آئینی کمیٹی کو بھی یہ اختیار ہی نہیں تھا کہ وہ جوڈیشل آرڈر کی موجودگی میں انتظامی آرڈر کے ذریعے کیس واپس لیتی،  نذر عباس نے جان بوجھ کر کیس فکس کرنے میں غفلت برتی، نذر...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء) برطانیہ کے شہر لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔قابل اعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملے کے خطرے سے آگاہ کیا، ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔(جاری ہے) باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان کو خطرے سے آگاہ کردیا ہے، پولیس نے شریف فیملی کے ارکان...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق موقف سے آگاہ کر دیا۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، وہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتے تھے، غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے،...
    ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ای۔ لائبریری راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ای۔ لائبریری راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے فل کورٹ تشکیل کا آرڈر چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کر دیا۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، وہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتے تھے، غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، گزشتہ روز کے توہین عدالت والے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور علی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اٹارنی جنرل نے کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کو فیصلہ چیلنج کرنے سے آگاہ کردیا. نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے آئینی بینچ کو آگاہ کیا کہ حکومت جسٹس منصور علی شاہ کے توہین عدالت کیس کے فیصلے کو چیلنج کرے گی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز پر نظر ثانی دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) جسٹس محمد علی...
    کوپن ہیگن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )ڈنمارک کا کہنا ہے کہ آرکٹک خطے کی سکیورٹی میں اضافے کے لیے وہ گرین لینڈ اور جزائر فیرو کے ساتھ شراکت میں دو ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کرے گا اس منصوبے کے تحت تین نئے آرکٹک جہازوں کے علاوہ طویل رینج کے ڈرون اور بہتر سٹیلائیٹ کی صلاحیت حاصل کی جائے گی. ڈنمارک کے وزیر دفاع ٹرولس لنڈ پولسن کا کہنا ہے کہ ہمیں اس حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا کہ آرکٹک اور شمالی اٹلانٹک کو شدید خطرات لاحق ہیں معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرین لینڈ کی آزادی اور خارجہ امور کی وزیر ویوین موٹزفیلڈ کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کو لاحق خطرات کا منظر نامہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کیخلاف توہین عدالت کیس کے فیصلے میں فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں کسٹم ریگولیٹر ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے آئینی بنچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کر دیا۔ دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، وہ یہ اختیار استعمال نہیں کر سکتے تھے، غیر آئینی فیصلہ ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، گزشتہ روز کے توہین...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری 2025ء ) حکومت نے جسٹس منصورعلی شاہ کے فل کورٹ کی تشکیل سے متعلق آرڈر کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے آئینی بینچ کو وفاقی حکومت کے فیصلے سے متعلق مؤقف سے آگاہ کردیا ہے، ان کا مؤقف ہے کہ فیصلے میں منصور علی شاہ نے از خود نوٹس کا اختیار استعمال کیا، منصور علی شاہ یہ اختیار استعمال نہیں کرسکتے تھے، فیصلہ غیرآئینی ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت اسے چیلنج کرے گی، توہین عدالت فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، جسٹس منصور کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈر پر نظرثانی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ بتایا...
    لندن: شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کا خطرہ لاحق ہونے پر پولیس نے انہیں خبردار کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو اس خطرے کے بارے میں اطلاع دی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹس میں جا کر شریف فیملی کو آگاہ کیا۔   پولیس نے ان سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اپنی آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو ملی تھی۔ چند ہفتے پہلے، گلفام حسین کو ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے فلیٹس کے قریب...
    کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن ( پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں صرف ایک فیصد کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے اور یہ سوال اٹھایا ہے کہ افراط زر کی شرح میں مسلسل کمی کے باجود شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر نہ لانا شدید تحفظات پیدا کررہاہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب مہنگائی نیچے آرہی ہے تو مرکزی بینک شرح سود میں نمایاں کمی کیوں نہیں کررہا۔ایک فیصد کمی سے معیشت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا، جب تک سنگل ڈیجٹ پر پالیسی ریٹ نہیں آتا، معاشی سرگرمیوں کا بحال ہونا مشکل ہے۔صدر پی سی...
    اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ ادارہ برائیشماریات پاکستان اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کیپہلے 6 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.889 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصد زیاد ہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.853 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات پر 346 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو دسمبر 2023 کے 387 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 10.4 فیصد کم ہے۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ایل...
    کراچی(پ ر)ملیر ٹنکی پر سعودیہ فیملی پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے خلاف اہل محلہ کا احتجاج ڈی اور ایچ ایریا کے عوام سڑکوں پر آگئی ناجائز تعمیرات نامنظور کے نعرے بعد ازاں جماعت اسلامی کے منتخب یوسی4 چیئرمین کریم بخش نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کی تفریح کے لیے پارک و دیگر سہولیات پہلیہی سے کم ہیں اور سعودیہ پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے ذریعے پارک کی حدود کو کم کیا جارہاہیجسے عوام مسترد کرتے ہیں اور جماعت اسلامی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلیے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وارڈ 1کے کونسلر محمد آصف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج غیر ضروری تعمیرات...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزارت خزانہ نے وضاحت کی ہے کہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے حوالے سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال عمر تک پنشن ملے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 10 ستمبر2024 کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اُسی تاریخ سے ہوگا۔میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق بچوں کو 23 اکتوبر 2023 کو وضع کردہ اہلیت کے مطابق پنشن ملے گی اور ان افراد کو ترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بنک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ پالیسی ریٹ کا 12 فیصد پر آنا ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔ پالیسی ریٹ میں کمی سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد اور  ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔  کم افراط زر کی شرح کی بدولت پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے۔ پر امید ہوں کہ آئندہ مہینوں میں افراط زر میں مزید کمی...
    لاہور: بھارتی پنجاب کی حکومت دو سال سے تین کروڑ آبادی میں سے ’’نوّے فیصد ‘‘ کو مفت بجلی دے رہی ہے کہ وہ تین سو واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جو بغیر بل کے ملتے ہیں.  اس سرکاری مدد سے لوگوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بہت مدد ملی، ان کا معیار زندگی بلند ہوا اور وہ حکومت کی بڑی تعریف کرتے ہیں.  ریاست میں بجلی کا انتظام سرکاری کمپنی، پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سنبھالتی ہے، پچھلے سال حکومت نے کمپنی کو 7233 کروڑ روپے سبسڈی دی تاکہ عوام مفت بجلی پا سکیں.  سبسڈی ملنے سے کمپنی کو بھی 804.94 کروڑ روپے کا منافع ہوا.  حکومت نے سرکاری اخراجات گھٹا کر اور اپنی...
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ ڈالنے پر ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہے، یہ تینوں جماعتیں بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگانا چاہتی ، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی خزانہ خالی ہے ، لیکن اپنی تنخواہوں میں ارکان پارلیمان نے مل جل کر 140 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف 31جنوری کو ملک گیر احتجاج ہو گا۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوںنے کہا کہ ذاتی مفاد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے...
    اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے شمسی نیٹ میٹرنگ کو بجلی خریدنے اور فروخت کے الگ نظام پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا،نئے نظام کے تحت بجلی خریداری کے نرخ 21 روپے سے کم ہوکر 11 روپے فی یونٹ تک ہوجائیں گے۔ بڑے شہروں کے امیر ترین 80 فیصد صارفین کونیٹ میٹرنگ میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومت کو اپنے کم ہوتے ریونیو کی فکر کھانے لگی، پاور ڈویژن نے بھاری بلوں سے چھٹکارا پانے والے شمسی توانائی صارفین کے ساتھ ہاتھ کرنے کے منصوبے پر غور شروع کردیا، حکومت نیٹ میٹرنگ کے نظام کو بجلی کی خرید اور فروخت کے الگ الگ نظام قائم کرنے پر اٹک گئی۔نیٹ میٹرنگ کے باعث گزشتہ سال 103 ارب روپے کا بوجھ...
    پشاور (صباح نیوز+ اے پی پی) خیبرپختونخوا اسمبلی میں نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برخاست کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ اسمبلی نے صوبے بھر میں زرعی انکم ٹیکس عاید کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کے بل کے متن میں بتایا گیا ہے کہ نگراں حکومت کے دوران غیرقانونی طورپربھرتیاں کی گئیں، متعلقہ ادارے اس ضمن اعلامیہ جاری کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے تحت غیرقانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو ہٹایاجائے گا، کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس...
    پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رئوف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں۔علاوہ ازیں بانی...
    وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فیصل سلیم چاہتے تو پیکا بل کی منظوری سے قبل جتنی دیر چاہتے اس پر ڈیبیٹ کرواتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ فیصل سلیم کمیٹی کے اجلاس میں پیر کو اکیلے اپوزیشن رکن تھے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ بل پر ووٹنگ کرواتے تب بھی یہ منظور ہی ہونا تھا، تاہم اس کے باوجود پارٹی نے انہیں شوکاز جاری کیا۔
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے سیاسی اور انتظامی عہدے علیحدہ ہی ہونے چاہئیں، سیاسی پارٹیاں بدقسمتی سے یہ کرتی نہیں ہیں، ظاہر ہے پارٹی پر قبضہ برقرار بھی رکھنا ہوتا ہے۔ اصولاً تو یہ علیحدہ ہونے چاہئیں، بڑی اچھی بات ہے، مجھے سمجھ نہیں آئی، ظاہر ہے گورنمنٹ کو پی اے سی میں کوئی پرابلم تو نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت جو چیزیں چاہ رہی ہوتی اس میں تو وہ روایتی یا غیر روایتی کی پروا نہیں کرت۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مداخلت کریں گے یا نہیں کریں...
    اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 103 ارب روپے کا بھاری بوجھ گرڈ سے بجلی لینے والے صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ حکومت نے شمسی (سولر) نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ نظام پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں 321 میگاواٹ بجلی کے سولر نیٹ میٹرنگ کے کنکشن تھے، جو 2024ء میں بڑھ کر 3277 میگاواٹ ہوگئے ہیں اور 2034ء تک یہ کنکشن بڑھ کر 12377 میگاواٹ بجلی تک جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے 80 فیصد صارفین نیٹ میٹرنگ سسٹم میں شامل ہو چکے ہیں اور اب...
    فوٹو فائل خیبر پختونخوا حکومت نے زرعی انکم ٹیکس بل صوبائی اسمبلی سے منظور کرلیا۔ زرعی انکم ٹیکس یکم جنوری 2025 سے عائد ہوگا۔ بل کے مطابق 12 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 15 فیصد یعنی 1 لاکھ 80 ہزار انکم ٹیکس اور 90 ہزار سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ 16 لاکھ سے زائد زرعی امدن پر 30 فیصد انکم ٹکیس اور ایک لاکھ 70 ہزار سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بل کے مطابق 32 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 40 فیصد انکم ٹیکس اور 6 لاکھ 50 ہزار سپر ٹیکس دینا ہوگا۔ بل کے تحت صوبے کی زمین کو تین ڈویژنز اور چار زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ بل میں کارپوریٹ فارمنگ پر بھی ٹیکس لاگو کیا جائے  گا۔...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) کی ہر حرکت  پر خبر لی جائے گی،  اپوزیشن کا مذاکرات سے بائیکاٹ کرنا مناسب نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان نے کہاکہ  اپوزیشن نے 7ورکنگ دنوں میں ہمیں تحریری مطالبات پیش کیے تھے، کل ہم بھی مذاکرات میں انہیں تحریری طور پر جواب دیں گے، اگر اس کے بعد پی ٹی آئی نے کوئی انتشار پھیلایا تو حکومت قانون کےمطابق نپٹے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ  پی ٹی آئی کی قیادت صرف ایک فرد کو جیل سے باہر لانے کےلیے غلط فیصلے کررہی ہے،...
    ڈاکٹر طارق رفیع(فائل فوٹو)۔ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کےلیے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ 18 روز بعد مکمل ہوگیا۔ تلاش کمیٹی نے اس دوران مختلف مرحلوں میں 235 امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ ہر مرحلے میں 25 سے 30امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔ تلاش کمیٹی ڈاکٹر طارق رفیع، سکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ، جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی، سکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین صدیقی، سکریٹری کالجز آصف اکرام اور سابق چیرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن پر مشتمل تھی۔ تلاش کمیٹی کے ایک رکن کے مطابق ہر رکن نے امیدواروں کے نمبر محفوظ کرلیے ہیں جب کہ دو سے تین...
    خیبر پختونخوا اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس بل منظور کر لیا گیا، جس کے تحت زیادہ آمدن والے کسانوں پر سپر ٹیکس کا نفاذ بھی ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زرعی انکم ٹیکس یکم جنوری 2025 سے عائد ہوگا، بل کے مطابق صوبے کی زمین کو تین ڈویژنز اور 4 زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ 12 لاکھ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر فیصد 15 فیصد انکم ٹیکس کے علاوہ 90 ہزار سپر ٹیکس بھی عائد ہوگا۔ اسی طرح 16 لاکھ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر 30 فیصد انکم ٹیکس او ایک لاکھ 70 ہزار روپے سپر ٹیکس عائد ہوگا جبکہ 32 لاکھ سے زائد زرعی آمدن پر 40 فیصد انکم ٹیکس...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں رہائش گاہ کے باہر سیاسی مخالفین کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہے، تاہم اب یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شریف فیملی کے ارکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے پرتشدد حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حسن نواز دیوالیہ: ترجمان شریف فیملی کے بیان میں بھٹو دور کو زیربحث لانے پر پی پی کارکنان آگ بگولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹ پولیس نے شریف فیملی کے ارکان کو خبردار کیا ہے کہ ان پر نامعلوم افراد پرتشدد حملہ کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی جانب سے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو شریف فیملی...
    لندن پولیس نے شریف فیملی کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملے کے خطرے سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )لندن میں شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے پرتشدد حملیکا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے دعوی کیا ہیکہ میٹ پولیس نے شریف فیملی ارکان کو خطرے کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس کو ممکنہ حملیکے خطرے سے آگاہ کیا۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم سے ملی۔ ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹ میں جا کر شریف فیملی کے ارکان...
    وفاقی حکومت نے چھوٹے بچوں کے لیے فیملی پنشن کو اکیس سال کی عمر تک محدود کردیا ہے جس کے تحت آئندہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی، 10 ستمبر2024 کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا، میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق چھوٹے بچوں کو 23 اکتوبر2023 کو جاری کردہ آفس میمورنڈم میں وضع کردہ اہلیت کے معیار اورترجیحی معیار کے مطابق معمول کی...
    فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال کی عمر تک پنشن ملے گی، وزارت خزانہ نے وضاحت کر دی۔وزارت خزانہ نے فیملی پنشن کے حوالے سے وضاحتی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق فیملی پنشن کے اہل چھوٹے بچوں کو 21 سال عمر تک پنشن ملے گی۔ 10 ستمبر2024 کو جاری آفس میمورنڈم کا اطلاق اُسی تاریخ سے ہوگا۔ میمورنڈم معمول کی فیملی پنشن کے اہل قرار پانے والے پنشنرز پرلاگو ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بچوں کو 23 اکتوبر 2023 کو وضع کردہ اہلیت کے مطابق پنشن ملے گی اور ان افراد کو ترجیحی معیار کے مطابق معمول کی فیملی پنشن ملے گی۔ عالمی شہرت یافتہ مسٹر بیسٹ ٹک ٹاک خریدنے والے ہیں ؟ صارفین کیلئے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بشریٰ بی بی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی زبیر علی خان صوبائی صدارت علی امین گنڈاپور عمار مسعود عمران خان وی نیوز
    اسلام آباد:ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے گرڈ سے بجلی لینے والے صارفین پر 103 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ نظام کو گراس میٹرنگ نظام میں تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں بجلی صارفین پر پڑنے والے اس بھاری بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ 2021 میں نیٹ میٹرنگ کے تحت 321 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 3277 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ اندازہ ہے کہ 2034 تک یہ نظام 12377 میگاواٹ بجلی تک پہنچ جائے گا۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد بڑھ کر...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔ ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین اور لیاقت حسین، سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مزیدپڑھیں:نئے نوٹ کب جاری ہونگے ، گورنر اسٹیٹ بینک نے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے۔پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل پر اسلام آباد میں اجلاس بےمقصد ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص جماعتوں کو مدعو کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش ہے، ہم نےدہشت گردی کےمسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا تھا۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں. ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے. بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے شبانہ روز محنت کر رہےہیں. اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔اسلام آباد میں نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں. یہ محنت رنگ لارہی ہے. اس وقت مہنگائی بڑھنے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے. بینکوں کی شرح سود 13 فیصد پر امید ہے آج پالیسی ریٹ میں...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔روز نامہ امت کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانے آیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا، ان کو کہاکہ کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لئے نام فائنل کئے جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے شبانہ روز محنت کررہےہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے ،بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرح سود میں مزید کمی ہوگی، ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد کم ہوگئی، بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے شبانہ روز محنت کررہےہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ اسلام آباد میں نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔
    سینیٹر شبلی فراز — فائل فوٹو  پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومتی بدنیتی پر مذاکرات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔فیصل آباد کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور قائدین ایک سے دوسری عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ہم نے حکومت کو 31 جنوری کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے، شبلی فراز اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور ورکرز پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مفادات کا ٹکراؤ ہے،...
    اسلام آباد: ملک میں نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 103 ارب روپے کا بھاری بوجھ گرڈ سے بجلی لینے والے صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ حکومت نے شمسی (سولر) نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ نظام پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا  ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں 321 میگاواٹ بجلی کے سولر نیٹ میٹرنگ کے کنکشن تھے، جو  2024ء  میں بڑھ کر 3277 میگاواٹ ہوگئے ہیں اور  2034ء  تک یہ کنکشن بڑھ کر 12377 میگاواٹ بجلی تک جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ اور راولپنڈی کے 80 فیصد صارفین نیٹ میٹرنگ سسٹم میں شامل ہو چکے ہیں اور  اب تک نیٹ...
    ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ اب اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ قومی ٹیم کو جیت کے لیے 172 رنز درکار ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے مزید 4 وکٹیں درکار ہیں۔ اس وقت پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔   تیسرے دن کے آغاز پر سعود شکیل اور نائٹ واچ مین کاشف علی جلد ہی آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کی ٹیم مشکلات میں آ گئی۔ دوسری اننگز میں پاکستان 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ شان مسعود اور محمد ہریرہ دونوں صرف 2 رنز...
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر اور وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک سے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے ملاقات کی اور محنت کشوں کے مسائل اور درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ پروفیسر محمد شفیع ملک نے کہا کہ محنت کشوں کے مسائل کا حل یہ ہے کہ محنت کش اپنے حقوق کے لیے متحد ہو جائیں۔ سرمایہ دار طبقہ تو اپنے مفادات کے لیے منظم بھی ہے اور متحد بھی ہیں۔ انہوں نے محنت کشوں کے اداروں کو اپنی مٹھی میں جکڑا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے محنت کشوں کے ادارے محنت کشوں کے بجائے سرمایہ داروں کے تحفظ کے لیے کام کر...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی متوقع ہے جب کہ نئے تنظیمی ڈھانچے میں عاطف خاناور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔اس حوالے...
    لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں لاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، اراکین قومی اسمبلی عبدلغفار وٹو ، عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے اتوار کے روز لاہور میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب کمیشن بنانے میں تاخیر کے باعث بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، اب مذاکرات سے متعلق پارٹی کا وہی فیصلہ ہے جو عمران خان نے کہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے جو کہا پارٹی اسی فیصلے کو آن کرتی ہے اور سب کا یہی فیصلہ ہے کہ کمیشن کے قیام کے اعلان کے بغیر مذاکرات میں نہیں جائیں گے۔ مذاکرات کے آغاز میں کمیشن کی تشکیل میں تاخیر کے باعث مذاکرات کے آگے بڑھنے میں کامیابی نہیں...
    سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ جمعرات کو محفوظ کیا تھا۔سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی تھی۔اس کے علاوہ، بینچز کے اختیارات کیس میں فل کورٹ کی تشکیل پر بھی عدالت نے دلائل طلب کیے تھے۔ایڈیشنل رجسٹرار نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے. ایڈیشنل رجسٹرار کی شوکاز کے خلاف انٹراکورٹ اپیل بھی لارجر بینچ میں کل سماعت کے لیے مقرر ہے۔  یاد رہے...
    عمران خان پی ٹی آئی قیادت کی کارکردگی سے نالاں، بڑے پیمانے پرردوبدل کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد /پشاور (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوامیں ہٹائے گئے رہنماوں کوعہدوں پربحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی جنرل سیکریٹری کے لیے عاطف خان اورارباب شیرعلی کے نام زیرغورہیں، برطرف صوبائی وزیرشکیل خان کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔ پشاورمیں ممبرقومی اسمبلی عاطف خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات میں صوبے میں کرپشن اور گڈ گورنس پربات چیت ہوئی۔ صوبے میں چند وزراکے قلمدان واپس لینے کا امکان ہے۔رہنما پی ٹی آئی عاطف خان نے بتایا کہ چند وزرا کے حوالے سے بانی...
    سٹی42:آئی پی پی کا جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے کا فیصلہ، استحکام پاکستان پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری کے نام فائنل کرلئے۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی پنجاب کے لئے رفاقت گیلانی آئی پی پی کےصدر نامزد، تحسین گردیزی جنوبی پنجاب کے لئے جنرل سیکرٹری نامزد، مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے منظوری دے دی۔صدر عبدالعلیم خان سے صوبائی صدرو کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، سابق اراکین اسمبلی اور استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی رہنما بھی موجود تھے۔عبدالعلیم خان کی پارٹی رہنماؤں کو اپنے اضلاع میں فعال ہونے ،عوامی رابطوں کی ہدایت، بہاولپور سے ایاز محمود، قصور سے شہباز مغل اور بدوملہی سے یاسر علی ملہی نے ملاقات کی۔صدر آئی پی پی پنجاب رانا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلیں۔لیسکو حکام کے مطابق نادہندگان صارفین پرایک کروڑ روپے سےزائد کے بل ہیں، بجلی چوری والےعلاقوں میں دور دراز کےسرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ چوری میں قصور،مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ اور دیپالپور سرفہرست ہیں، بجلی چوروں کو مقامی بااثرشخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے۔حکام کے مطابق دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائےگی۔ خضدار میں قومی شاہراہ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی
    میلبرن (نیوز ڈیسک) آسٹریلوی ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا نے چونکا دینے والا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد ٹینس سٹار ارینا روڈیونووا نے شوہر ٹائی وکیری سے 9 سال بعد طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹینس سٹار کی طلاق کی افواہیں 12 جنوری کو اس وقت سامنے آئیں جب روسی نژاد پلیئر نے انسٹا گرام پر شیئر کیا کہ اس نے اپنا نامناسب مواد تخلیق کرنے والا اکاؤنٹ لانچ کیا ہے۔حال ہی میں میٹا پلیٹ فارم پر آسٹریلوی فٹبال لیگ کے سابق کھلاڑی ٹائی وکیری سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انکے ہمراہ ویڈیو شیئر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم ایک...
    اسلام آباد: مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025 کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا۔ ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025 کے پہلے نصف میں 14فیصد بڑھ کر 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایف ڈی آئی کے...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف کی پنجاب میں کاشتکار دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ چیف منسٹر کسان کارڈ کے استعمال کی بدولت اور بہترین انتظامی کنٹرول سے صوبہ بھر میں یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کھاد کے استعمال کے حوالے سے ایک خصوصی جائزہ رپورٹ میں کھاد کے استعمال میں اضافہ کی تصدیق کی گئی۔ جائزہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈمیں کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت 57.9 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوریا کی فروخت...
    راولپنڈی (صباح نیوز) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔ہفتے کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا اور شبلی فراز سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ اڈیالہ جیل میںدوران سماعت استغاثہ کے مزید3گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ مقدمے میں مجموعی طور پر12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر وکیل صفائی فیصل ملک کے دلائل بھی مکمل ہوگئے۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے بشریٰ بی...
    کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان عمیر اور محمد ثاقب کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق 12 جنوری کو مین شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف ہلاک ہوگئے تھے۔ ملزمان کیخلاف مرحوم کی اہلیہ اسماء مشرف نے ٹیپو...
    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات کو وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ تجویز سمری کی صورت میں وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات 5 لاکھ 19 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ منظوری کے بعد اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکرٹری کے برابر فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 67 اراکین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں عمران خان کی فیملی کو ٹرائل میں  شامل ہونے (بیٹھنے) کی اجازت مل گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں بانی تحریک انصاف سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جس سے گواہان کی کل تعداد 12 ہو گئی۔ عدالت نے عمران خان کے خاندان کے اراکین کو ٹرائل میں شامل ہونے (بیٹھنے) کی اجازت دے دی تاہم بشریٰ بی بی کی موجودگی پر پراسیکیوشن نے اعتراض کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایک مقدمے میں...
    راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جہاں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹرائل کے دوران خاندان کے اراکین کی آمد کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔ سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی اور اس دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان قلم بند کر لیے گئے، مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے...
    راولپنڈی:سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جہاں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹرائل کے دوران خاندان کے اراکین کی آمد کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔ سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی اور اس دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان قلم بند کر لیے گئے، مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی...
        چین میں پاکستان کے سفیر  خلیل ہاشمی نے گزشتہ سال چین میں متعدد مقامات کا دورہ کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کا مشاہدہ کیا۔  نئے سال کی آمد پر جو کہ سانپ سے منسوب سال ہے انہوں نے چینی عوام کو  مبارکباد دی اور پاک-چین تعاون کے لیے اپنی  توقعات کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز پاکستانی سفیر  نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور چین کے درمیان  کئی  اعلیٰ سطی  تبادلے ہوئے۔ پاکستانی وزیر اعظم نے چین کا دورہ کیا اور چینی وزیر اعظم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جب کہ  اعلیٰ عہدیداروں کا بھی تبادلہ ہوتا  رہا ۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خلائی تعاون کے...
     گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے جب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
    بھارت(نیوز ڈیسک) بھارت میں اپنے شرابی اور بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے اپنا گھر چھوڑ کر ایک دوسرے سے شادی کر لی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے گورکھ پور میں پیش آیا۔کویتا اور گنجا عرف ببلو نے شیو مندر میں شادی کی، دونوں کا انسٹاگرام پر ایک دوسرے سے رابطہ ہوا اور دونوں جلد دوست بن گئیں، شادی کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے وہ 6 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں، دونوں خواتین نے بتایا کہ وہ اپنے شوہروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار رہیں۔ایک خاتون نے بتایا کہ اس کا شوہر شرابی ہے، وہ روزانہ اس پر تشدد کرتا تھا، اس کے 4 بچے ہیں اور اس...