راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔
ریسٹورنٹ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد جھلس گئے ہیں جنہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں عادل، محمد حمید، نازک حسین اور لیاقت حسین، سلمان، عنصر شہزاد، خلیل، احمد اور آدم نصیر شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مزیدپڑھیں:نئے نوٹ کب جاری ہونگے ، گورنر اسٹیٹ بینک نے بتادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ریسٹورنٹ میں
پڑھیں:
کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
کراچی:سخی حسن کے علاقے میں ایک واٹر ٹینکر کو موٹر سائیکل سوار افراد نے مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹینکر نے ناظم آباد کے علاقے میں ایک شہری کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد چند موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا، جو تیز رفتاری کے باعث سخی حسن کے قریب الٹ گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف الٹے ہوئے ٹینکر کو آگ لگائی بلکہ قریب موجود ایک اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی توڑ دیے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔