حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے پس پردہ بات چیت پرمحتاط رویے کی درخواست کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سیکے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہارکیا تھا اور کرپشن کے معاملے پر ان کی سرزنش بھی کی تھی تاہم عمران خان کی جانب سے علی امین سے استعفی ما نگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو گورننس کے مسائل درست کرنے کی تلقین کی۔واضح رہیکہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررکھا ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے آج ہونے والے مذاکراتی کمیٹی کیا جلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
اسد عمر نے عمران خان کے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے اسد عمر نے تحریک انصاف کے بانی کی طرف سے عثمان بزدار کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کے فیصلے کا تمسخر اڑا دیا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی نے انھیں بتایا کہ پنجاب کےلیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے، میں نے پوچھا کون ہے وہ؟ تو بتایا عثمان بزدار۔
اسد عمر نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی نام نہیں سنا تھا اس لیے دوبارہ پوچھنے پر بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ عثمان بزدار ہے جس کے گھر بجلی بھی نہیں ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اس غلط فیصلے کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔