ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ای۔ لائبریری راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ای۔ لائبریری راولپنڈی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں ان کا یہ ناقابل تنسیخ حق دلوانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی ادارے کے فورم پر کئی سال سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارے میں حقائق کے منافی اپنا موقف دہرا رہا ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ نام نہاد جمہوریت کے علمبردار بھارت نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کیخلاف جنگی جرائم میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نام نہاد یوم جمہوریہ منا کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے جس نے فوجی طاقت کے بل پر مظلوم کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں آج بھی مختلف بھارتی جیلوں میں نظربند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھارت کا یوم جمہوریہ منانا جمہوریت کیساتھ مذاق ہے۔ غلام محمد صفی نے کہا کشمیریوں کا موقف ہے کہ ایک ایسا ملک جس نے جموں و کشمیر پر عوام کی خواہشات کے برعکس قبضہ کر رکھا ہو اس کو جمہوری ملک کہلانے کا کوئی حق نہیں۔ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کی جامعات کی طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ خان افسر خان، سردار ساجد محمود، انچارج ای۔ لائبریری حکومت پنجاب ملک طاہر اعوان، ملک آصف اعوان، قاری صبغت اللہ قادری، قاری سمیع اللہ قادری اور دیگر موجود تھے جبکہ نظامت کے فرائض انچارج میڈیا نجیب الغفور خان نے ادا کئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: غلام محمد صفی نے انہوں نے کہا کہ بھارت کا

پڑھیں:

وقف املاک پر ذاتی ملکیت کے دعوؤں میں نمایاں اضافہ تشویشناک ہے، درخشاں اندرابی

کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن نے کہا کہ وقف بورڈ کا بنیادی مقصد نہ صرف ان املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے بلکہ انکے انتظام و انصرام میں شفافیت لانا اور انکی آمدنی کو دینی و فلاحی مقاصد کیلئے استعمال کرنا بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں، بالخصوص وادی کشمیر میں درگاہوں اور وقف املاک پر ذاتی ملکیت کے دعووں میں نمایاں اضافہ ایک نہایت تشویشناک رجحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی مقدس جگہوں کو ذاتی مفاد کے تحت دیکھنا اور ان پر قبضے کے دعوے کرنا نہ صرف قانونی طور پر غلط ہے بلکہ روحانی لحاظ سے بھی قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ درگاہیں، مزارات اور دیگر وقف سے متعلق اثاثے کسی فرد، خاندان یا طبقے کی ملکیت نہیں ہیں بلکہ یہ دین اسلام سے وابستہ وہ مقامات ہیں جو پوری امتِ مسلمہ کی اجتماعی میراث سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا صحیح مقام تب ہی برقرار رہ سکتا ہے جب یہ مکمل طور پر وقف بورڈ یا ایسے ذمہ دار اداروں کے زیرِ انتظام ہوں جو شفافیت، ایمانداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ ان کی دیکھ بھال کریں۔

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے یہ اہم بیان ضلع اننت ناگ کے علاقے عشمقَام کے اپنے دورے کے دوران دیا، جہاں وہ مقامی درگاہ پر حاضری دینے پہنچی تھیں، جہاں پر آج نمازِ پنجگانہ کے بعد "روایتی چراغاں" کا بھی خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مقامی عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شامل ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر وقف بورڈ کا بنیادی مقصد نہ صرف ان املاک کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے بلکہ ان کے انتظام و انصرام میں شفافیت لانا اور ان کی آمدنی کو دینی و فلاحی مقاصد کے لئے استعمال کرنا بھی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وقف املاک کو ذاتی جائیداد نہ سمجھیں بلکہ ان کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی برادری فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے، زاہد ہاشمی
  • بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل مقبوضہ کشمیر میں فوری مداخلت کریں، محمود ساغر
  • سرینگر میں رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی کی اہم پریس کانفرنس
  • وقف املاک پر ذاتی ملکیت کے دعوؤں میں نمایاں اضافہ تشویشناک ہے، درخشاں اندرابی
  • عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کروائے، علی رضا سید
  • کنٹرول لائن کے قریب جھڑپ، 3 کشمیری مجاہد شہید، ایک بھارتی فوجی ہلاک
  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے
  • چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے وقف قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا