پاکستان کے اسٹار بولر شاہین آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں فیملی کے ہمراہ کراچی کے کھانوں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی کہتے ہیں کہ وہ پہلی بار کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آئے ہیں اور کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کے گول گپے اور بن کباب کھلائے جس پر شاہین کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی فوڈ اسٹریٹ میں آ کر بہت اچھا لگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے تمام کھانے اچھے ہیں لیکن انہوں نے اںڈے والا برگر اور گول گپے ٹرائی کیے جو انہیں بہت پسند آئے۔

یہ بھی پڑھیں: رشتے کے لیے ہاں کرنے سے قبل شاہین آفریدی کی انکوائری، شاہد آفریدی نے سب بتادیا

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ باربی کیو کھانا پسند کرتے ہیں۔ کراچی کے لوگ زیادہ مرچوں والے کھانے شوق سے کھاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس شہر میں جائیں وہاں کے مخصوص کھانوں کو ٹرائی کر کے اچھا لگتا ہے۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کبھی پرائیویسی بھی چاہیے ہوتی ہے لیکن یہ فینز کا پیار ہے کہ وہ آ جاتے ہیں، اس لیے ان کو کچھ کہہ نہیں سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

شاہد آفریدی شاہین آفریدی کراچی فوڈ اسٹریٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی شاہین ا فریدی کہنا تھا کہ کراچی کے

پڑھیں:

نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔

حکومت سے مذاکرات میں شرکت نہیں کرینگے: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے: بیرسٹر سیف
  • شاہد آفریدی‘شاہین شاہ آفریدی اہلخانہ کے ہمراہ فوڈ سٹریٹ پہنچ گئے
  • چمپئنزٹرافی کا ٹائٹل جیت کر ٹرافی کو گھر پر رکھنا چاہتے ہیں،شاہین آفریدی
  • حسن علی کے دبئی میں فیملی کے ہمراہ سیر سپاٹے
  • کراچی: گلشن جمال میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا
  • شاہد آفریدی اور شاہین اہلخانہ کے ہمراہ کراچی کی فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئے، شہریوں کی سیلفیاں
  • 2017 چیمپئینز ٹرافی جیت پر شاہین نے لب کشائی کردی
  • راولپنڈی: ہولی فیملی ہسپتال کے قریب ریسٹورنٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، 9 افراد زخمی
  • قم، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم کا اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ جامعہ روحانیت کا دورہ