راولپنڈی:سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جہاں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹرائل کے دوران خاندان کے اراکین کی آمد کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔
سینٹرل جیل اڈیالہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی اور اس دوران استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیان قلم بند کر لیے گئے، مقدمے میں مجموعی طور پر اب تک 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں موجود تھے اور اس موقع پر بانی پی ٹی ائی کی درخواست بریت پر وکیل صفائی فیصل ملک نے بحث مکمل کرلی جبکہ پراسیکیوشن کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر اپنی بحث مکمل کرے گی۔
وکلا صفائی کی جانب سے بانی پی ٹی ائی کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی تاہم بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دینے پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھا دیا۔
پراسیکیوشن کا اعتراض تھا کہ بشریٰ بی بی ایک مقدمے میں مجرم ہیں اور عدالت سے انہیں سزا ہوچکی ہے، قانون میں ایسی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ کسی مجرم کو مقدمے کے ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے۔
وکلا صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کو یکجا کیا جائے کیونکہ تمام مقدمات میں ایک ہی سازش کا ذکر ہے لہٰذا ایک ہی فرد جرم عائد کی جائے۔
عدالت نے معطل لائسنس پر وکالت نامہ جمع کرانے پر پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسف زئی کو تحریری شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا کی درخواست جی ایچ کیو عدالت میں جی ایچ کی حملہ کیس

پڑھیں:

امریکا میں کسی بھی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی،وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکا میں کسی بھی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے لیکن کسی بھی چین مخالف تقریب میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورہ امریکا کا مقصد دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ ان کا دورہ امریکا سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر مشتمل ہے جن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مل کر ایک مؤثر پلان بنانا ہے‘ امریکا کے ایوان
نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے لیکن سیاست اس حد تک نہیں ہونی چاہیے کہ پاکستان کو نقصان ہو۔کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے۔
وزیر داخلہ

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں کسی بھی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی،وفاقی وزیر داخلہ
  • دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز
  • جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی فیملی کی درخواست منظور ،3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ
  • سیکورٹی ادارے امن معاہدے پر غیر جانبداری سے عمل درآمد کریں،لیاقت بلوچ
  • بلوچستان میں دہشت گردی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: وکلا صفائی کی 9 مئی کے 13 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست
  • جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی درخواست منظور، 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ
  • شبلی فراز، بیرسٹرگوہر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع