اسلام آباد(اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے 259.68 ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور232.28ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کو منظوری کیلئے ایکنک بھیج دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 259.

68ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفا منظور
پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے
مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن تسلیم کرلیا گیا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن پردستخط کردئیے۔یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر کے پی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور روپے مالیت کے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لیے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بیان میں کہا کہ کڈنی ٹرانسپلانٹ، لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو، کوچلر ایمپلانٹ کے لیے خصوصی صحت کارڈ کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ابھی مسلسل بقایاجات اتارنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے کابینہ نے 2 ارب سے اوپر ٹیکسٹ بک بورڈ ضم اضلاع 2021 تا 2024 بقایاجات اتارنے کی منظوری دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے فری بیگز کے لیے 47 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے، یہ سب کا سب عمران خان کے فلاحی ریاست کے خواب کی تعمیل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی جانب سے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • 750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہو گی
  • خیبر پختونخوا عمران خان کی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے، مشیر خزانہ کے پی
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • چیئر مین پبلک سروس کمیشن آزاد کشمیر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
  • خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی