ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔
درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔
درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے 22.
اس میں کہا گیا کہ مقامی گیس سے12.31، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیداوار رہی،ماہ دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی پیداوار رہی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیداوار رہی فیصد بجلی بجلی کی فی یونٹ
پڑھیں:
اوگرا نے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا، ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی ہوئی۔
اوگرا کے مطابق قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہو گا، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اور یو ایف جی میں کمی ہے۔