Jasarat News:
2025-04-16@13:36:47 GMT

نیٹ میٹرنگ کا نظام:بجلی صارفین پر 103 ارب کا اضافی بوجھ

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

نیٹ میٹرنگ کا نظام:بجلی صارفین پر 103 ارب کا اضافی بوجھ

اسلام آباد:ملک میں سولر نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے گرڈ سے بجلی لینے والے صارفین پر 103 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ نظام کو گراس میٹرنگ نظام میں تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں بجلی صارفین پر پڑنے والے اس بھاری بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

2021 میں نیٹ میٹرنگ کے تحت 321 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 3277 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ اندازہ ہے کہ 2034 تک یہ نظام 12377 میگاواٹ بجلی تک پہنچ جائے گا۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کی تعداد بڑھ کر 226,440 ہو چکی ہے، جو ملک کے کل 37 ملین بجلی صارفین کا صرف 0.

6 فیصد ہیں۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، لاہور، کراچی، اسلام آباد، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، پشاور، سیالکوٹ، اور راولپنڈی کے 80 فیصد صارفین نیٹ میٹرنگ میں شامل ہو چکے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کو 21 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کی جا رہی ہے، جس کا مالی بوجھ گرڈ صارفین کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق اگر شمسی نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کر دیا جائے تو بجلی کا خریداری نرخ 21 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 8-9 روپے فی یونٹ تک آ سکتا ہے۔ اگر یہ تبدیلی بروقت نہ کی گئی تو اگلے 10 سالوں میں موجودہ پالیسی کے باعث نظام پر 503 ارب روپے کا اضافی بوجھ بڑھ سکتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ

پڑھیں:

 عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک:  عوام کو بجلی کی قیمتوں میں 51 ارب روپے سے زائد ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہوگی، ڈسکوزکی جانب سے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی گئی، نیپرا29 اپریل کو درخواست پرسماعت کرے گا۔

اس سے قبل ملک بھر کے صارفین کو دوسری سہ ماہی میں 56 ارب 38 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • بجلی مزید سستی ہونے کا امکان
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے
  • عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
  •  عوام کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی  مزید سستی ہونے کا امکان
  • عوام کیلئے بجلی کا ایک بڑا ریلیف آنے کے امکانات روشن
  • حکومت کی عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ
  • حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی، فری لانسرز اور صنعتی صارفین کو کتنا فائدہ ہوگا؟