Jasarat News:
2025-01-30@07:12:51 GMT

درآمدات کا حجم 1.889 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ ادارہ برائیشماریات پاکستان اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کیپہلے 6 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.889 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصد زیاد ہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.

853 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات پر 346 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو دسمبر 2023 کے 387 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 10.4 فیصد کم ہے۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہا نہ بنیادوں پر 46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں ایل این جی کی درآمدات پر 237 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جو دسمبر میں بڑھ کر 346 ملین ڈالر ہو گئے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملین ڈالر مالی سال

پڑھیں:

سرمایہ کاری ، صنعتی پیداور کم ، ترسیلات زر میں اضافہ معیشت بہتر ہوگی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معیشت کی ششماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معیشت نے چھ ماہ میں بہتری ظاہر کی ہے۔ جی ڈی پی کی گروتھ 2.5 فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں معیشت   میں کمی آئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں افراط زار 7.2 فیصد رہا اور اس سے پہلے اس کی سطح 28.8 فیصد تک گئی تھی۔ زرعی  سیکٹر میں 6.2 فیصد کی ترقی ہوئی۔ صنعتی سیکٹر نے  ملے  جلے نتائج دیے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ سروسز سیکٹر میں مثبت آثار ہیں۔ جولائی سے دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 2 بلین ڈالر مثبت رہا۔ ایف ٹی آئی میں 20 فیصد کی گروتھ  ہوئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں آئی ایم ایف اور عالمی مدد کے باعث اضافہ ہوا۔ پاکستانی کرنسی کی قدر میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ روپے کی بڑھتی ہوئی قدر سازگار بیرونی حالات اور واقعات کی عکاس ہے۔ حکومت نے جولائی سے  دسمبر کے عرصہ میں مالیاتی خسارہ کو جی ڈی پی کے 0.04 کے برابر کم کیا، پچھلے سال کے اس عرصہ میں درپیش خسارہ کے مقابلے میں یہ قابل ذکر بہتری ہے۔ پچھلے سال کے مالیاتی خسارے میں کمی میں ٹیکس نان ٹیکس محصولات کے اضافہ نے کردار ادا کیا۔ پاکستان مالی سال 2025 میں معاشی نمو کا سفر جاری رکھنے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ حکومت نے حال میں معاشی خوشحالی کا پانچ سالہ منصوبہ اڑان پاکستان پیش کیا ہے۔ پہلی ششماہی میں ترسیلات  زر میں اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری میں اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی، زر مبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 54 فیصد اضافہ
  • حکومت کا صنعت و زراعت کے شعبوں میں سکڑا ﺅکا اعتراف
  • شرح سود ایک فیصدکم : 44ماہ مہنگائی 38سے 4.1فیصد پر آگئی زرمبادلہ ذخائر بڑھے : گورنر سٹیٹ بنک 
  • سرمایہ کاری ، صنعتی پیداور کم ، ترسیلات زر میں اضافہ معیشت بہتر ہوگی 
  • ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں تشویش ناک کمی
  • رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان
  • سٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان