Daily Ausaf:
2025-01-30@07:02:07 GMT

وزیراعلیٰ‌خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امین گنڈاپور

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی سے گنڈاپور کی ایک گھنٹہ غیر معمولی ملاقات

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی کے پی کے کی غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی۔ گنڈا پور مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور، سیاسی معاملات  اور 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دیں۔  ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی کے میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں علی امین گنڈا پور پر برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پی کے میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو حکومتی امور  میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پر خیبر پی کے میں گڈ گورننس پر زور دیا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی محسن نقوی کے ساتھ تصاویر پر ناگواری کا اظہار کیا اور علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی کہ محسن نقوی کا رفیق خاص بننے کی بجائے گورننس پر دھیان دیں۔

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی ڈبلیو پی: 259.68ارب روپے مالیت کے 16ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
  • علی امین کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہو رہے: عمر ایوب وزیراعلیٰ کے کہنے پر نیا صدر مقرر کیا: بیرسٹر گوہر 
  • عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور مستعفی
  • علی امین گنڈاپور کا بطور صدر پی ٹی آئی پختونخوا  استعفا منظور
  • علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کے عہدے سے مستعفی
  • عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور
  • علی امین گنڈاپور،عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی صوبائی صدارت سے مستعفی
  • بانی پی ٹی آئی سے گنڈاپور کی ایک گھنٹہ غیر معمولی ملاقات
  • اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے غیر معمولی ملاقات