جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی فیملی کی درخواست منظور ،3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
راولپنڈی (صباح نیوز) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔ہفتے کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا اور شبلی فراز سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ اڈیالہ جیل میں
دوران سماعت استغاثہ کے مزید3گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ مقدمے میں مجموعی طور پر12 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر وکیل صفائی فیصل ملک کے دلائل بھی مکمل ہوگئے۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے بشریٰ بی بی کے دوران سماعت کمرا عدالت میں بیٹھنے پر اعتراض دائر کیا اور کہا کہ وہ ایک مقدمہ میں مجرم ہیں اور انہیں عدالت سے سزا بھی ہو چکی جبکہ قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں کہ مجرم کسی مقدمے کے ٹرائل میں بیٹھ سکے۔ وکلائے صفائی کی جانب سے9 مئی سے متعلق13 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست بھی دائر کر دی گئی جس میں موقف اپنایا گیا کہ تمام مقدمات میں ایک ہی سازش کا ذکر ہے لہٰذا ایک ہی فرد جرم عاید کی جائے۔ بعدازاں عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 29 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بیانات
پڑھیں:
ایک سو نوے ملین پاونڈز کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست دائر
ایک سو نوے ملین پاونڈز کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی۔عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے خالد یوسف چوہدری نے درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں جس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے کیونکہ گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی، درخواست گزار سابق وزیر اعظم ہے اور حراست سیاسی انتقام ہے۔درخواست کے مطابق 17 جنوری کو سزا سنائی گئی اور ابھی تک سماعت نہیں ہوئی ہے جو جلد از جلد اپیل کے لیے مضبوط جواز ہے، تاخیر سے ناانصافی کا خطرہ ہے اور ابتدائی سماعت انصاف کو یقینی بناتی ہے، انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آئے، جلد سماعت بروقت انصاف کے لیے ضروری ہے۔بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7115/24 اور بشری بی بی کی درخواست کو ڈائری نمبر 7116/24 الاٹ کر دیا گیا۔