گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف کی ہلاکت کے مقدمے میں 2 ملزمان عمیر اور محمد ثاقب کی ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔
پولیس کے مطابق 12 جنوری کو مین شاہراہِ فیصل پر کار کی ٹکر سے ڈاکٹر مشرف ہلاک ہوگئے تھے۔ ملزمان کیخلاف مرحوم کی اہلیہ اسماء مشرف نے ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کی کی ٹکر سے کی ضمانت
پڑھیں:
5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس؛ عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع
اسلام آباد:5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی بہنوں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید کی رخصت پر ہونے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی، تاہم دونوں آج عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور وکیل کے ذریعے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے درخواست میں استدعا کی کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔