شریف فیملی کو لندن میں حملے کا خطرہ، پولیس نے خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لندن: شریف فیملی کے ارکان کو نامعلوم افراد کی طرف سے حملے کا خطرہ لاحق ہونے پر پولیس نے انہیں خبردار کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کو اس خطرے کے بارے میں اطلاع دی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے افسران نے ایون فیلڈ فلیٹس میں جا کر شریف فیملی کو آگاہ کیا۔
پولیس نے ان سے کہا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اپنی آمد و رفت میں احتیاط برتیں۔ ذرائع کے مطابق، یہ اطلاع انٹیلی جنس مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے ویسٹ مڈلینڈز پولیس کو ملی تھی۔ چند ہفتے پہلے، گلفام حسین کو ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے فلیٹس کے قریب جانے سے منع کر دیا گیا تھا، تاہم اس گرفتاری کا حالیہ خطرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ شریف خاندان کے بیشتر افراد اب پاکستان منتقل ہو چکے ہیں، اور حملے کے خطرے کے بارے میں رابطہ کرنے پر شریف فیملی کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: شریف فیملی پولیس نے
پڑھیں:
نواز شریف کا لندن میں طبی معائنہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا گزشتہ روز ہارلے کلینک لندن میں طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔