آج شرحِ سود مزید کم ہو گی: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج شرحِ سود مزید کم ہو گی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے شبانہ روز محنت کررہےہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے ،بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، اُمید ہے پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے،بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبوری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے سعد رفیق، رانا مشہود و دیگرکی ملاقات
لاہور: وزیر اعظم شہبازشریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیںلاہور(صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، اراکین قومی اسمبلی عبدلغفار وٹو ، عثمان اویسی اور رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین نے اتوار کے روز لاہور میں ملاقاتیں کیں اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔