2025-02-05@07:37:57 GMT
تلاش کی گنتی: 34

«یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر»:

    یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد وفا کا دن ہے، 77سال سے کشمیر ی عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں، یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں ، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کو جدوجہدِ آزادی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے یومِ یکجہتی کشمیرکے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر جنوبی ایشیا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر کا تنازعہ ہماری...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، ہم حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں پر جو 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیروادی کو جیل بنا دیا ہے، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اپناکردار ادا کریں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر محاذ پر جاری رہے...
    میر سرفراز بگٹی — فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جلد کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔ مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ سرفراز بگٹی نے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس...
    راولپنڈی : یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں اپنے غیر متزلزل تعاون کا عہد کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور ان کی آزادی کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا، جو کئی دہائیوں سے بھارت کے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں۔ پاک فوج نے کہا کہ کشمیری عوام پر ریاستی جبر اور بربریت کے باوجود ان کا حوصلہ برقرار ہے۔   پاک فوج...
    لاہور : پاکستان اور دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے۔   آج صبح 10 بجے پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، تاکہ کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے، جس میں وہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کریں گے۔   یوم یکجہتی کشمیر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،کشمیری عوام جبر اور سازشوں کے باوجود اپنے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے اپنی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں،سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج حق خودارادیت کا استعمال کرنے کے قابل بنانے کے لئے اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
    ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت جس طرح مودی کی ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری...
    پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منارہے ہے اور بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے ساتھ  اظہار یکجہتی۔ اس حوالے سے آزاد کشمیر میں بسنے والے کشمیری عوام کے کیا تاثرات ہیں، جانیے اس ویڈیو میں۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 5 فروری wenews آزاد کشمیر بھارت پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان یوم یکجہتی کشمیر
    ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے جس میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے...
    حیدر آباد، یوم کشمیر پر اسکول کے بچے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں
    5  فروری ہر سال پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج کشمیر بارود کی بو میں ڈوبا ہوا ہے جہاں ظلم اور بربریت کے سائے منڈلا رہے ہیں، گمنام قبریں،عصمت دری کا نشانہ بننے والی کشمیری خواتین اور ہزاروں یتیم بچے بھارت کی فسطائیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ جمہوریت کی نام نہاد دعویدار ریاست بھارت نے مقبوضہ وادی میں 10 لاکھ سے زائد غیر قانونی فوجی تعینات کر رکھے ہیں، اس حوالے سے حریت رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی حکومت اور عوام ہر سال ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ مناتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کی مستقل حمایت کی تجدید کی جاسکے۔ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے۔ ہر سال، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس میں لوگوں کو اپنی تقدیر خود طے کرنے کے قانونی حق پر زور دیا جاتا ہے۔ افسوس کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 سال گزرنے کے باوجود اس ناقابل تنسیخ حق کو استعمال نہیں کر سکے۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط، مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) دنیا کے سب سے بڑے قابض فوجی علاقوں میں سے...
    ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد اور دیگر حریت رہنمائوں، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور پاسبان حریت کے زیراہتمام مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ پرویز احمد اور دیگر حریت رہنمائوں، پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں کی ایک کثیر...
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اورآگاہی کیلئے جماعت اسلامی یوتھ کے کارکنوں نے چنیوٹ بازارچوک میں ضلعی صدرنعمان احسن ملک کی قیادت میں کیمپ لگایا جس میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے بھی شرکت کی۔کشمیری اور پاکستانی پرچم لہراتے نوجوانوں نے شہریوں کو 5 فروری کو ہونے والے مارچ میںشرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ کہاکہ بھارت اپنی 8 لاکھ فوج کے ذریعے بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کاجذبہ حریت دبا نہیں سکا۔ امریکا کوپاکستان میں تو دہشتگردی نظر آتی ہے لیکن کشمیر میں معصوم اور بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا، امریکا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کابھی نوٹس لے۔اقوام متحدہ...
    راولپنڈی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہائیوں سے جاری ریاستی جبر، ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا استقلال اور حوصلہ پوری قوم کے لیے ہمت و جرات کی علامت ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین...
    یوم یکجہتی کشمیر،مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز سرینگر (آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے پر اظہار تشکر کے پوسٹر لگ گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے۔پوسٹرز پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر ہیں۔کے ایم ایس نے بتایاکہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف پاکستان میں 1990سے 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آزادیٔ کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ لاہور کے مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ نہ صرف کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر کشمیریوں...
    سٹی42:  پاکستان میں سرکاری اداروں اور چند سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو چھوڑ کر 5 فروری کے یومِ یکجہتیِ کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ عام شہری اس روز عام تعطیل کو صرف ایک ہالیڈے ہی حیثیت سے گزارتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں اب عوام نے  پاکستانیوں کے یومِ یکجہتیِ کشمیر کو اپنا لیا ہے۔  مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کنے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر  کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ  مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں...
      — فائل فوٹو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے بتایا ہے کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، شر پسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیرمودی حکومت کے بھارتی آئین میں آرٹیکل 370 کو مکارانہ... آئی جی پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر 448 پروگراموں کو فول پروف  سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
    ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی ازادی کا جشن منائیں گے، کشمیری عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کشمیر، غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ 5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، ہم...
    علی ساہی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔  آئی جی پنجاب کے مطابق  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ شرپسند اور ملک دشمن عناصر پر سخت نظر رکھنے کے لیے پولیس کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے دوران شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر مامور ہوں گے۔ ان میں 175 گزرٹڈ افسران، 240 انسپکٹرز، 600 سب انسپکٹرز، 948 اے ایس آئیز، 702 ہیڈ کانسٹیبلز، 8...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 5 فروری کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری 1990ء میں سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم نے سب سے پہلے منانے کا آغاز کیا تھا۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس حوالے 5 فروری کو کراچی، حیدرآبا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،تھرپارکر، نواب شاہ، سانگھڑ،میرپورخاص،کشمور،دادو ،ٹنڈوالہ یار،گھوٹکی،خیرپور شکارپور،کندھ کوٹ اور ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں، مظاہرے، ہاتھوں کی زنجیر اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریںگے۔ کراچی میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا  پاکستان کھڑا ہے۔ ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے...
    5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے پوسٹرز لگ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: پس منظر اور اہمیت واضح رہے کہ 5 فروری کو اہل پاکستان اور آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اس روز اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد نہیں ہو جاتا تحریک آزادی کشمیر جاری رکھی جائےگی۔ ہمیشہ کی...
    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج  نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز تین فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ انہوں نے آٹھ فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل...
    لاہور :امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرر ہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 5 فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڈ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز 3 فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومیکشمیر کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے 8 فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا...
    کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ اپنی محبت اور عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر قریب آتے ہی آزاد جموں و کشمیر میں بھی جوش و خروش دیدنی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے پیغامات دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں :’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘، پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں پوسٹرز چسپاں ضلع حویلی کے کونسلر انصر شفیق بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر کے کی تیاریوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ذمے داران اور کارکنان کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ پاکستان سنی تحریک کے ذمے داران اور کارکنان ریلیاں اور سیمینار کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں پوری دنیا کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
    سندھ حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب پانچ فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری بروز بدھ کو صوبے بھر میں چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال اہل پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں...
    ملاقات میں موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات، دوران ملاقات موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش رواں ہفتے کے آخر میں لبنان جائیں گے۔ اس دورے کا مقصد ملک اور اس کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کے مطابق، سیکرٹری جنرل اس دورے میں لبنان کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ متوقع طور پر وہ ملک کے جنوبی علاقے میں بھی جائیں گے جہاں وہ اسرائیل کے ساتھ عبوری سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کے کام کا شکریہ ادا کریں گے جو نہایت مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔نومنتخب صدر کو مبارک بادترجمان نے بتایا ہے کہ...
۱