لاہور: اسپورٹس ڈپارٹمنٹ پنجاب کے تحت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جمنازیم ہال میں والی بال میچ کا منظر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے، بیرسٹر سلطان

ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت جس طرح مودی کی ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں اور بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ بھارت جس طرح مودی کی ہندوتوا پالیسیوں پر گامزن ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہو گا، اس کا شیرازہ بکھر جائے گا اور مودی بھارت کا گوربا چوف ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آیا ہے اور اس کا اظہار کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین پارلیمنٹ میں واضح ثبوت کے ساتھ کیا جب بھارتی خفیہ ایجنسی ”را” نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا۔ اسی طرح بھارت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور کینیڈا، امریکہ سمیت دیگر ممالک نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔ سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج کا دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ کی پہچان ہے جسے کئی دہائیوں سے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کروائیں اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
  • کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ضرور پورا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری 2025کے موقع پر پیغام
  • یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے، بیرسٹر سلطان
  • گوادر ،سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیر ڈے کے موقع پر ریلی کاانعقاد
  • وفاقی حکومت کا یوم یکجہتی کشمیر پر کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • مالکان کی ڈانٹ سے ناراض ملازمہ کا 3 ماہ کے بچے پر تشدد، ویڈیو منظر عام پر
  • یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل