ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ
وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے جس میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جبکہ گلگت بلتستان میں گورنر اوروزیر اعلیٰ گلگت بلتستان یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب اورگورنرپنجاب یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔ اسی طرح سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گورنر اوروزیراعلیٰ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں گورنراور وزیر اعلیٰ یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کوہالہ پل کے مقام پرآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کے اراکین انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں ائیرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور تمام بڑی شاہراہوں پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تصاویر، پوسٹرز اوربل بوڈز آویزاں کیے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وطن عزیز کے تمام تعلیمی اداروں میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مضمون نویسی اور تقاریری مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 فروری wenews اسلام اباد پشاور ریلی کراچی کوئٹہ لاہور وزیراعلی یوم یکجہتی کشمیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پشاور ریلی کراچی کوئٹہ لاہور وزیراعلی یوم یکجہتی کشمیر کے صوبائی دارالحکومت کشمیر کے
پڑھیں:
گوادر ،سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیر ڈے کے موقع پر ریلی کاانعقاد
گوادر(نمائندہ جسارت) گوادر کشمیر ڈے کی مناسبت سے ڈی آئی جی افس سے سید ظہور شاہ ہاشمی یاد گار چوک تک ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سرکاری اور پرائیوٹ اسکول و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ نے پلے کارڈز ، بینرز ، قومی پرچم سمیت کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری سول سو سائٹی گوادر کے چیئرمین محمد جان،ایڈووکیٹ شبیر احمد رند نے ریلی کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منایا جا رہا ہے اسی طرح اج گوادر کی یہ عظیم الشان ریلی ایک پیغام ہے۔ گوادر سے لے کر دنیا بھر میں لوگ کشمیری عوام کے ساتھ ہیں کشمیروں کے ساتھ ظلم وزیادتی بھارت کو بند کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رول کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔ واضح رہے کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کے خلاف دنیا بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ڈے منایا جاتا ہے۔