یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت کے اتحاد کا دن ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ہمیں باہمی اتفاق اور اخوت کو فروغ دینا ہوگا۔ افطار ڈنر میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں ملکی سالمیت، فلسطینی عوام کی آزادی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا، ایاز صادق
عیدالفطر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کا دن ہمیں خوشی، شکرگزاری، اخوت اور ہمدردی کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کو بھی شریک کریں۔ عیدالفطر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی، نفرت اور فرقہ واریت سے بچنا ہوگا، ہمیں ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ہم متحد ہو کر اپنے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں ،آج کے دن ہم تمام شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعاگو ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھی اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں پوری قوم کو مبارک ہوں،اللہ تعالیٰ پاکستان میں امن اور سکون قائم رکھے۔ خوشیاں ہمیشہ بانٹنے سے ہی بڑھتی ہیں، پنجاب حکومت عید کے موقع پر ہر طرح سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنارہی ہے، مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام سیکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں۔