یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کےسلسلے کا آغاز کر دیا‘ سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر کے کی تیاریوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ذمے داران اور کارکنان کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ پاکستان سنی تحریک کے ذمے داران اور کارکنان ریلیاں اور سیمینار کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں پوری دنیا کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر سنی تحریک
پڑھیں:
کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ،فیصل ندیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اسے بھارتی قبضے میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، جسے ہر قیمت پر بھارت سے واپس لینا ہوگا۔ فیصل ندیم نے کہا کہ دنیا میں غلامی کا دور ختم ہو چکا ہے، بھارت کو خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے بلکہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت اور بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی بے دخلی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار، کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت نہیں نکال سکتی۔