یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
علی ساہی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
آئی جی پنجاب کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ شرپسند اور ملک دشمن عناصر پر سخت نظر رکھنے کے لیے پولیس کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے دوران شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر مامور ہوں گے۔ ان میں 175 گزرٹڈ افسران، 240 انسپکٹرز، 600 سب انسپکٹرز، 948 اے ایس آئیز، 702 ہیڈ کانسٹیبلز، 8 ہزار کانسٹیبلز اور 300 لیڈی اہلکار شامل ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صوبہ بھر میں 448 پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ان پروگراموں میں 346 ریلیز، 84 سیمینارز اور 23 دیگر تقریبات شامل ہوں گی۔
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور سی پی کو انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریبات کے داخلی پوائنٹس پر میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس بھی لگائے جائیں گے تاکہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
لاہور ہائیکورٹ بارکے عہدیداروں نے اسلام آباد میں دیگر صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کر دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر کے جائے گی
پڑھیں:
میرپورخاص،جماعت اسلامی 5 فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص نے کشمیریوں کی نصف صدی سے زائد جاری تحریک آزادی اور تحریک حق خودرادیت سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 5 فروری بروز بدھ دن گیارہ بجے مارکیٹ چوک پر عظیم الشان یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا ہے۔یکجہتی کشمیر ریلی سے جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف ،امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم و دیگر مقامی رہنما خطاب کریں گے۔امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم نے اہل میرپورخاص کو یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں سے ہمارا رشتہ لا الہ اللہ کی بنیاد پر ہے۔ کشمیری مسلمان گذشتہ کئی دھائیوں سے بھارت کے پنجہ استبداد اور بدترین ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے۔ 5 فروری دنیا بھر میں کشمیریوں اور ان کی جدوجہد آزادی سے یکجہتی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔شہری تمام تر وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجہتی کشمیر ریلی میں ضرور شریک ہوں۔