پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کشمیری عوام کے بے مثال حوصلے، جرات و بہادری اور حق خودارادیت کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار بھارت کے ہاتھوں 77 سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کا بدترین سلسلہ جاری ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کا ہر قسم کا ظلم و جبر اور غیر قانونی ہتھکنڈاکشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی تڑپ کو کم کرنے میں ناکام رہا ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بلاول بھٹو زرداری تک پاکستان پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1990 میں 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی طرف عالمی دنیا کی توجہ دلانے کے لیے 'یوم یکجہتی کشمیر' منانے کا آغاز کیایہ دن دیرینہ مسئلے کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل کی ضرورت کی یاد دہانی کراتا ہے،سات دہائیوں سے حل نہ ہونے والا مسئلہ کشمیر عالمی شعور اور ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے،ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے،پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی انصاف، حق خود ارادیت اور بھارت سے آزادی کے حصول کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی کے لیے
پڑھیں:
یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، وزیر تعلیم سندھ
کراچی:یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ریلیاں، تقاریب اور اجتماعات منعقد کیے گئے۔
کراچی میں ہونے والی مرکزی ریلی اور تقریب میں وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کی بنیاد پیپلز پارٹی نے رکھی، اور پاکستانی عوام ہر سال مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
ریلی میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نجمی عالم، آزاد کشمیر سے آئے ہوئے حریت رہنما سید محمد نسیم یوسف بخاری، کمشنر کراچی، سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔