مہنگی بجلی کے خلاف تحریک ، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پانچ فروری کو ملک بھر میں بھرپور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منانے اور مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف احتجاجی تحریک کے نئے روڑ میپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں آج نکالی جانے والی بڑی کشمیر ریلی میں شرکت اور خطاب کریں گے جبکہ اس سے اگلے روز تین فروری کو جماعت اسلامی کی میزبانی میں اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس ہو گی۔ انہوں نے آٹھ فروری کو قومی انتخابات میں منظم دھاندلی کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ عثمان فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے31 جنوری کو مہنگی بجلی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف سیکڑوں شہروں میں ہونے والے مظاہروں پر جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کی تحسین کی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں حق دو تحریک میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پیکا قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافیوں کے ساتھ ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کیا جائے۔ پنجاب حکومت کسان کارڈ اور ٹریکٹر سکیم جیسے نمائشی اقدامات کی بجائے گنے کے کاشتکاروں، چھوٹے کسانوں کو ریلیف اور زرعی ان پٹ پر سبسڈی دے۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس گندم خریداری کے موقع پر کسانوں سے دھوکہ کیا، حافظ نعیم الرحمن نے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی ان کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے کسی ممکنہ امریکی پریشر میں نہ آئے بصورت دیگر قوم حکمرانوں کو نشان عبرت بنا دے گی۔ اسی طرح ٹرمپ کے مجوزہ ابراہم اکارڈ پر بھی کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اہل فلسطین کی مدد اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایکٹو کردار ادا کرے اور قطر کے قائم کردہ غزہ فنڈ میں بھی شریک ہو۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکمرانوں نے اہل کشمیر کو بھلا دیا ہے۔ اسلام آباد کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے مقدمہ کو پوری دنیا میں لڑے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے کشمیر پر سودے بازی کی گردش کرتی ہوئی باتوں پر دفتر خارجہ وضاحت کرے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم فروری کو انہوں نے کے خلاف کیا کہ کہا کہ
پڑھیں:
مہنگی بجلی اور سولر صارفین کے لیے حکومت کی ناروا قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئیں ہیں، صہیب عمار صدیقی
جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے قائمقام صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ حکومت دھوکہ نہ دے بجلی سستی کرے، مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کو حکومت وارننگ جانے، اگلے مرحلے میں عیاش اور بے حس حکمرانوں کو شدید عوامی ردعمل اور مزاحمت کا سامنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیب عمار صدیقی قائم مقام امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے میڈیا سنٹر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملک گیر احتجاج مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کی ترجمانی ہے۔ مہنگی بجلی اور سولر صارفین کے لیے حکومت کی ناروا قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئیں ہیں۔ آئی پی پیز کے اقدامات اور شرح سود میں کمی سے ہونے والی بچت کا براہ راست ریلیف بجلی، گیس، پٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو ملنا چاہیے۔ صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ حکومت دھوکہ نہ دے بجلی سستی کرے، مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کو حکومت وارننگ جانے، اگلے مرحلے میں عیاش اور بے حس حکمرانوں کو شدید عوامی ردعمل اور مزاحمت کا سامنا ہوگا۔بحافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف پورے ملک اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔