دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدور، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر خطوط لکھے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ نائب وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو بھی خطوط بھیجے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔

شفقت علی خان نے کہاکہ نائب وزیراعظم نے کشمیری عوام کی مرضی کے تعین کے لیے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں منصفانہ و غیر جانبدارانہ استصواب رائے کرانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قیادت پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر سے قبل اسلام آباد میں مقیم سفارت کاروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔

شفقت علی خان نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیکریٹری خارجہ کی قیادت میں وزارت کے افسران اور عملے نے کانسٹی ٹیوشن ایونیو پر ’یوم یکجہتی واک‘ میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ

ترجمان کے مطابق اندرون ملک و دنیا بھر میں پاکستانی سفارتی مشنز میں سیمینارز، ویبنارز، عوامی ریلیوں اور تصویری نمائشوں سمیت دیگر سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ شفقت علی خان وی نیوز یوم یکجہتی کشمیر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان ترجمان دفتر خارجہ دفتر خارجہ شفقت علی خان وی نیوز یوم یکجہتی کشمیر یوم یکجہتی کشمیر نے اقوام متحدہ شفقت علی خان دفتر خارجہ نے کہاکہ کے لیے

پڑھیں:

یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: ’آزادی کا دن دور نہیں‘، آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے نام پیغام

نغمے کو گلوکار احمد جہانزیب نے گایا، اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نے بنائی، جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم کا اظہار ہے، اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے کہ پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر برس اہل پاکستان اور آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کی جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یوم استحصال : اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ جاری

رواں برس بھی پاکستان اور آزاد کشمیر بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر آزاد کشمیر تیاریاں کشمیر بنے گا پاکستان مقبوضہ کشمیر نیا نغمہ جاری وی نیوز یوم یکجہتی کشمیر

متعلقہ مضامین

  • 5 فروری: وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کا کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی
  •  مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی!
  • یومِ یکجہتی کشمیر: مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا غیر متزلزل عہد
  • بھارت کے مظالم کا خاتمہ ضروری ہے:مولانا فضل الرحمان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام
  • انشاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا ‘خواجہ سلمان رفیق
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتیٔ کشمیر منایا جا رہا ہے
  • ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
  • 5 فروری مظلوم کشمیریوں سے تجدید عہد کا دن
  • یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری