جامعہ این ای ڈی کے تحت اسٹینڈ ود فلسطین کے عنوان سے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس میں اسرائیلی بربریت کے خلاف دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر نعمان احمد کا کہنا تھاکہ انسانیت سوز مظالم کے خلاف اکیڈمیا میں احتجاج ہونا ضروری ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کےلیے جو ہو سکا وہ کریں گے، فلسطینی بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نہتے مسلمانوں پر ظلم افسوسناک ہے۔ 

اس موقع پر ڈاکٹر شہنیلہ زرداری کا کہنا تھا کہ اسرائیل ظلم کر رہا ہے اور اس پر دنیا بھر کی خاموشی، مجرمانہ ہے۔ 

انہوں نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کو سپورٹ کیا ہے۔ 

ڈاکٹر حرا لودھی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم ایک امّت ہیں اور ہمیں امّت کی طرح ہی فلسطین کے حق میں بولنا اور کھڑا ہونا چاہیے۔ 

جامعہ کی ترجمان کے مطابق فلسطینیوں کے حق کے لیے این ای ڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے جس میں طالب علموں، اسٹاف اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اہل غزہ پر اسرائیل کے بڑھتے مظالم، فلسطینیوں کے قتل عام کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج سے مرکزی مسلم لیگ کے قائدین خطاب کریں گے۔ اس امر کا فیصلہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، ترجمان تابش قیوم نے شرکت کی۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی درندہ صفت فوج کی جانب سے غزہ پر حالیہ شدید بمباری نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ اب وقت ہے کہ پاکستان کی گلی گلی، کوچہ کوچہ، شہر شہر ایک آواز بلند ہو۔ غزہ لہو لہو مہم کے تحت ملک گیر احتجاج میں قوم شریک ہو کر فلسطنیوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام ملتان میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ
  • کراچی: فلسطینوں سے اظہار یکجہتی، کاروباری مراکز بند، تاجر برادری کی ریلیاں
  • فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
  • کراچی، جامعہ این ای ڈی میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • مظلومینِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی، وحدت یوتھ کراچی کی احتجاجی ریلی
  • مظلومینِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کیلئے وحدت یوتھ کراچی کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بنگلہ دیش کے متعدد تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل
  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا "غزہ لہو لہو" مہم کے تحت ہفتہ یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 11 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان